Maktaba Wahhabi

284 - 285
اور آپ نے "اشْتِمَالِ الصَّمَّاءِ" ( ایک مخصوص انداز سے چادر پہننے ) سے منع فرمایا [1] اور آپ نے نکاح متعہ سے منع فرمایا [2] اورآپ نے بیع کے لیے قافلہ تجارت کو آگے سے راستہ میں جاملنے سے منع کردیا۔ اور آپ نے طعام کی ذخیرہ اندوزی سے منع فرمایا [3] اور آپ نے کتے کی قیمت سے منع فرمایا [4] اور آپ نے کدو کے اورلک کئے ہوئے برتن میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا۔[5] ان چیزوں میں اکثر نے حرام کہاہے مگر"اشْتِمَالِ الصَّمَّاءِ" جب کوئی دوسرا ہلکا کپڑ اہوتووہ ا س صورت حرام نہ ہوگا۔امام مالک کا قول اس میں مختلف ہے،ا ور اگر دوسراکپڑا نہ ہوتووہ حرام ہے کیونکہ اس میں پردہ کھل جاتاہے،اس کی وضاحت میں اپ کی ممانعت ہے آپ نے ایک کپڑے میں احتباء سے منع فرمایا کہ جب اس کی شرمگاہ پر کچھ بھی نہ ہو۔ اور بخاری میں کتاب البیوع میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دو لباسوں " اشْتِمَالِ الصَّمَّاءِ" اور اس سے بھی کہ کوئی آدمی ایک کپڑے میں احتباء کرے پھر وہ اسے اپنے دونوں کاندھوں پر اٹھائے[6] ( پنڈلیوں کوکھڑی کرکے کسی کپڑے یاہاتھوں سے اپنی پیٹھ اور پنڈلیوں کوباندھ لینا احتباء کہلاتا ہے ) اورگھریلو گدھوں کے گوشت کھانے سے آپ نے منع فرمایا [7]
Flag Counter