شرعی احکام کی خلاف ورزی پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے
مؤلف: محمد بن فرح المالکی القرطبیی
ناشر: سبحان پبلی کیشنز
سال شائع: مئی 2011ء
مترجم: مولانا عبد الصمد ریالوی حفظہ اللہ
62
قیدیوں کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کافیصلہ جس کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ہاتھ سے قتل کریں اور اس قیدی کے بارہ میں جس کوغلطی سے قتل کیاگیاابن وہب کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہود کی خون ریزی کے بعد ستر قیدی کیے تھے،بدر کے قیدیوں میں سے عقبہ بن ابی معیط کو باندھنے کے بعد اور کسی کو قتل نہیں کیا۔اس کی گرد ن عاصم بن ثابت بن الاقلح نے اڑائی تھی اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس کو قتل کیا۔ابن ہشام کہتے ہیں نضر بن حارث بن کلدہ کو سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے باندھ کر قتل کیا جس طرح ذکر کرتے ہیں کہ صفراء میں کیا،ابن ہشام کہتے ہیں اثیل میں کیاہے۔ ابن حبیب نے کہا وہ مسلمان ہوگیا تھا۔اللہ اعلم کہ ان میں درست کون سی ہے۔ ابن قتیبہ نے ذکر کیا ہے کہ بدر کے دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تین آدمیوں کوباندھ کرمارا ہے۔عقبہ بن ابی معیط (2) طعیمہ بن عدی (3) نضر بن حارث کی بہن قتیلہ نے یہ شعر کہے یاراکبان الاثیل مظنةمن صبح خامسة موفقابلغ بھا میتابان تحیةماان تزال بھا النجائب تخفقامحمد یاخیر ضنء کریمةمن قومھا والفحل فضل معرقماکان ضرک لومننت وربمامن المفتی وھوالمغیظ المحنقاوکنت قابل فدیة فلینفقنباعزمایغلوبه ماینفق