| موڑتے ہوئے دیکھ رہاہوں اللہ کی قسم میں یہ حدیث تمہاری پیٹھوں میں ماروں گا۔[1] نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن غسل کا جوحکم فرمایا،صحابہ رضوان اللہ اجمعین نےا س کو فرض پر محمول نہیں کیا بلکہ مستحب کہا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور خشک انگور،خشک اور تازہ ملانے والوں کو اس سے منع فرمایا [2] آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اکھٹے کھانے والوں میں دوکھجوریں چھوڑ کر کھانے سے منع فرمانا۔[3] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ثرید کےا وپر سے کھانے سے منع فرمانا۔[4] نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا راستہ میں پڑاؤ ڈالنے سے منع فرماناا ور اس طرح کی دیگر منہیات ہیں اور علماء نے جو آپ کی منع کردہ چیزوں کوحرام پر محمول کیاوہ سونے اور چاندی کی ادھاری بیع ہے۔[5] اسی طرح پھلوں کے پکنے سے پہلے ان کی بیع کرنا [6] اسی طرح کوئی طعام لے کر اپنے قبضہ میں کرنےسے پہلے اسے فروخت کرنا۔ اسی طرح ماؤں کے پیٹوں کے جانور اندر ہی اندرفروخت کرڈالنا۔[7] اسی طرح بیع العربان [8]بیع مزابنہ،محاقلہ اور مخابرہ [9] |
| Book Name | شرعی احکام کی خلاف ورزی پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے |
| Writer | محمد بن فرح المالکی القرطبیی |
| Publisher | سبحان پبلی کیشنز |
| Publish Year | مئی 2011ء |
| Translator | مولانا عبد الصمد ریالوی حفظہ اللہ |
| Volume | |
| Number of Pages | 285 |
| Introduction |