Maktaba Wahhabi

اتباع سنت کے مسائل

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: مکتبہ بیت السلام الریاض

126
وضاحت:یہ حدیث ضعیف(منکر)ہے تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو سلسلہ احادیث الضعیفہ والموضوعہ ، جلد 2 ، حدیث نمبر 881 2۔ اِخْتِلاَفُ اُمَّتِیْ رَحْمَۃٌ میری امت میں اختلاف باعث ِ رحمت ہے۔ وضاحت:اس حدیث کی کوئی بنیاد نہیں۔ تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو سلسلہ احادیث الضعیفہ والموضوعہ ، جلد 1، حدیث نمبر 57 3۔ اِنَّہَا تَکُوْنُ بَعْدِیْ رُوَاۃٌ یَرْوُوْنَ عَنِّی الْحَدِیْثَ فَاَعْرَضُوْا حَدِیْثَہُمْ عَلَی الْقُرْآنِ فَمَا وَافَقَ الْقُرْآنَ فَخُذُوْا بِہٖ وَ مَا لَمْ یُوَافِقِ الْقُرْآنَ فَلاَ تَاْخُذُوْا بِہٖ ’’میرے بعد لوگ مجھ سے حدیثیں روایت کریں گے، ان کی بیان کردہ احادیث کو قرآن سے پرکھنا جو حدیث قرآن کے مطابق ہو و ہ قبول کر لینا اور جو حدیث قران کے خلاف ہو اسے مت قبول کرنا۔ وضاحت:یہ حدیث ضعیف ہے۔ تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو سلسلہ احادیث الضعیفہ والموضوعہ ، جلد 3 ، حدیث نمبر 1087 4۔ اَصْحَابِیْ کَالنُّجُوْمِ بَأَیِّہِمُ اقْتَدَیْتُمْ اِہْتَدَیْتُمْ ’’میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں ان میں سے جن کی بھی پیروی کرو گے ، ہدایت پاؤ گے۔ وضاحت:یہ حدیث موضوع(من گھڑت)ہے تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو سلسلہ احادیث الضعیفہ والموضوعہ ، جلد 1، حدیث نمبر 62 5۔ اَہْلُ بَیْتِیْ کَالنُّجُوْمِ بَأَیِّہِمُ اقْتَدَیْتُمْ اِہْتَدَیْتُمْ ’’میرے اہل بیت ستاروں کی مانند ہیں ان میں سے جن کی بھی پیروی کرو گے ، ہدایت پاؤ گے۔ وضاحت:یہ حدیث موضوع(من گھڑت)ہے۔ تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو سلسلہ احادیث الضعیفہ والموضوعہ ، جلد 1، حدیث نمبر 62 6۔ یَکُوْنُ فِیْ اُمَّتِیْ رَجُلٌ یُقَالُ لَہٗ مُحَمَّدُ بْنُ اِدْرِیْسَ اَضَرُّ عَلٰی اُمَّتِیْ مِنْ اِبْلِیْسٍ وَ یَکُوْنُ فِیْ اُمَّتِیْ رَجُلٌ یُقَالُ لَہٗ اَبُوْ حَنِیْفَۃَ ہُوَ سِرَاجُ اُمَّتِیْ ’’میری امت میں ایک آدمی ہوگا جس کا نام محمد بن ادریس(یعنی امام شافعی)ہو گا میری امت کے لئے ابلیس سے بھی زیادہ نقصان دہ ہوگا اور میری امت میں ایک آدمی ہوگا جس کا نام ابو حنیفہ ہوگا وہ میری امت کا چراغ ہوگا۔ وضاحت:یہ حدیث موضوع(من گھڑت)ہے۔ تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو سلسلہ احادیث الضعیفہ والموضوعہ ، جلد 2 ، حدیث نمبر 570
x
صفحہعنوان
8بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
45اِصْطَلَاحَاتُ الْحَدِیْثِ مُخْتَصَرًا مختصر اصطلاحات حدیث
47أَلنِّــیَّـۃُ نیت کے مسائل
48تَعْرِیْفُ السُّنَّۃِ سنت کی تعریف
51اَلسُّنَّۃُ فِیْ ضَوْئِ الْقُرْآنِ سنت قرآن مجید کی روشنی میں
58فَضْلُ السُّنَّۃِ سنت کی فضیلت
63أَہَمِّیَّۃُ السُّنَّۃِ سنت کی اہمیت
73تَعْظِیْمُ السُّنَّۃِ سنت کا احترام
77مَکَانَۃُ الرَّأْیِ لَدَی السُّنَّۃِ سنت کی موجودگی میں رائے کی حیثیت
81إِحْتِیَاجُ السُّنَّۃِ لِفَہْمِ الْقُرْآنِ قرآن سمجھنے کے لئے سنت کی ضرورت
90وُجُوْبُ الْعَمَلِ بِالسُّنَّۃِ سنت پر عمل کرنا واجب ہے
101أَلسُّنَّۃُ وَالصَّحَابَۃُ سنت ، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی نظر میں
110أَلسُّنَّۃُ وَالْأَئِمّۃُ سنت ، ائمہ کرام کی نظر میں
116تَعْرِیْفُ الْبِدْعَۃِ بدعت کی تعریف
117ذَمُّ الْبِدْعَۃِ بدعت کی مذمت
125أَلْاَحَادِیْثُ الصَّغِیْفَۃِ وَالْمَوْضُوْعَۃِ ضعیف اور موضوع احادیث
Flag Counter