Maktaba Wahhabi

اتباع سنت کے مسائل

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: مکتبہ بیت السلام الریاض

125
أَلْاَحَادِیْثُ الصَّغِیْفَۃِ وَالْمَوْضُوْعَۃِ ضعیف اور موضوع احادیث 1۔ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رضی اللّٰہ عنہ اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم حِیْنَ بَعَثَہٗ اِلَی الْیَمَنِ قَالَ لَہٗ((کَیْفَ تَقِضْی اِذَا عُرِضَ لَکَ قَضَائٌ؟))قَالَ:أَقْضِیْ بِمَا فِیْ کِتَابِ اللّٰہِ ، قَالَ((فَاِنْ لَمْ یَکُنْ فِیْ کِتَابِ اللّٰہِ ؟))قَالَ:بِسُنَّۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ، قَالَ((فَاِنْ لَمْ یَکُنْ فِیْ سُنَّۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ))قَالَ:أَجْتَہِدُ رَأْیِ لاَ آلُوْ ، قَالَ:فَضَرَبَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَدْرَہٖ ، قَالَ((أَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ وَفَّقَ رَسُوْلِ اللّٰہِ لِمَا یَرْضَی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم)) حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں(حاکم بنا کر)یمن بھیجا تو ارشاد فرمایا ’’معاذ!تمہارے سامنے جب مقدمات پیش کئے جائیں گے تو تم ان کا فیصلہ کیسے کرو گے؟‘‘ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا ’’اللہ کی کتاب کے مطابق ۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا ’’اگر وہ بات اللہ کی کتاب میں نہ ہوئی؟‘‘ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا ’’تو پھر سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق فیصلہ کروں گا۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا ’’اگر سنت ِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں بھی نہ پاؤ تو ؟‘‘حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا’’ پھر اپنی رائے سے اجتہاد کروں گا او رکوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا ۔‘‘ راوی کہتے ہیں ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سینے پر ہاتھ مارا اور فرمایا ’’تمام تعریفین اس ذات کے لئے ہیں جس نے رسول کے قاصد کو یہ توفیق عطا فرمائی جس سے اللہ کے رسول بھی راضی ہوئے۔‘‘
x
صفحہعنوان
8بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
45اِصْطَلَاحَاتُ الْحَدِیْثِ مُخْتَصَرًا مختصر اصطلاحات حدیث
47أَلنِّــیَّـۃُ نیت کے مسائل
48تَعْرِیْفُ السُّنَّۃِ سنت کی تعریف
51اَلسُّنَّۃُ فِیْ ضَوْئِ الْقُرْآنِ سنت قرآن مجید کی روشنی میں
58فَضْلُ السُّنَّۃِ سنت کی فضیلت
63أَہَمِّیَّۃُ السُّنَّۃِ سنت کی اہمیت
73تَعْظِیْمُ السُّنَّۃِ سنت کا احترام
77مَکَانَۃُ الرَّأْیِ لَدَی السُّنَّۃِ سنت کی موجودگی میں رائے کی حیثیت
81إِحْتِیَاجُ السُّنَّۃِ لِفَہْمِ الْقُرْآنِ قرآن سمجھنے کے لئے سنت کی ضرورت
90وُجُوْبُ الْعَمَلِ بِالسُّنَّۃِ سنت پر عمل کرنا واجب ہے
101أَلسُّنَّۃُ وَالصَّحَابَۃُ سنت ، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی نظر میں
110أَلسُّنَّۃُ وَالْأَئِمّۃُ سنت ، ائمہ کرام کی نظر میں
116تَعْرِیْفُ الْبِدْعَۃِ بدعت کی تعریف
117ذَمُّ الْبِدْعَۃِ بدعت کی مذمت
125أَلْاَحَادِیْثُ الصَّغِیْفَۃِ وَالْمَوْضُوْعَۃِ ضعیف اور موضوع احادیث
Flag Counter