Maktaba Wahhabi

664 - 868
اسی طرح حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی مرفوع روایت ہے: "إِنَ الدُّنْيَا حُلْوَةٌ خَضِرَةٌ،وَإِنَّ اللّٰهَ مُسْتَخْلِفَكُمْ فِيهَا،فَيَنْظُرُ كَيْفَ تَعْمَلُونَ؟فَاتَّقُوا فِتْنَةَ الدُّنْيَا،وَفِتْنَةَ النِّسَاءِ،فَإِنَّ فِتْنَةَ بَنِي إِسْرَائِيلَ كَانَتْ فِي النِّسَاءِ " "یہ دنیا انتہائی شیریں اور سرسبز و شاداب ہے اور اللہ نے تمہیں اس کا جانشین بنایا ہے۔وہ دیکھنا چاہتا ہے کہ تم لوگ کیسے عمل کرتے ہو۔سو تم دنیا سے اور عورتوں سے متنبہ رہو،بلاشبہ سب سے پہلا فتنہ جو بنی اسرائیل میں ہوا تھا وہ عورتوں ہی میں تھا۔" [1] اور حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "لَنْ يُفْلِحَ قَوْمٌ وَلَّوْا أَمْرَهُمُ امْرَأَةً" "وہ قوم ہرگز فلاح نہیں پا سکتی جو اپنے معاملات عورتوں کے سپرد کر دے۔"[2] اور یہ بھی روایت کیا گیا ہے کہ: "هلك الرجال حين أطاعوا النساء" "جب عورتوں کی اطاعت ہونے لگے تو اس میں مردوں کے لیے ہلاکت ہے۔"[3] اور ایک حدیث میں یوں ہے: "مَا رَأَيْتُ مِنْ نَاقِصَاتِ عَقْلٍ وَدِينٍ اغلب للب ذی اللب مِنْ إِحْدَاكُنَّ" "میں نے تم عورتوں سے بڑھ کر کسی کم عقل اور ناقص دین کو نہیں دیکھا جو کسی اچھے بھلے دانا مرد کی عقل کھو دیتی ہیں۔" [4]
Flag Counter