Maktaba Wahhabi

296 - 868
سوال:اگر میں کوئی آیت سجدہ پڑھوں یا سنوں،تو کیا اپنی اس حالت میں سجدۂ تلاوت کر سکتی ہوں کہ سر اور جسم کا کوئی حصہ نہ ڈھانپا ہو؟ جواب:ہاں اس طرح سجدہ کر لینے میں کوئی حرج نہیں ہے خواہ سر ننگا بھی ہو۔کیونکہ راجح قول کے مطابق اس سجدے کا حکم نماز والا نہیں ہے۔(محمد بن صالح عثیمین) سوال:مسواک کا کیا حکم ہے؟ اور مسلمان کو کس ہاتھ سے مسواک کرنی چاہیے ؟ جواب:مسواک کرنا ایک مسنون عمل ہے۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بہت سے فرامین میں اس کی تلقین فرمائی ہے۔[1] رہا یہ مسئلہ کہ کس ہاتھ سےمسواک کی جائے؟ تو ہمارے سامنے اس بارے میں کوئی خاص نص نہیں ہے۔البتہ علماء میں سے کچھ نے دائیں ہاتھ اور کچھ نے بائیں ہاتھ کا لکھا ہے،اور ان دونوں اقوام کی کوئی نہ کوئی وجہ بھی ہے۔بالخصوص جن حضرات نے دائیں ہاتھ کا کہا ہے،ان کی دلیل یہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ہر عمل میں دائیں جانب کو پسند فرمایا کرتے تھے۔[2] (محمد ناصر الدین الالبانی ) سوال:میں نے کچھ لوگوں سے صلاۃ حاجت اور صلاۃ حفظ القرآن کے متعلق سنا ہے تو کیا فی الواقع یہ نمازیں ہیں یا نہیں؟ جواب:یہ دونوں نمازیں صحیح احادیث سے ثابت نہیں ہیں،نہ نماز حاجت اور نہ نماز حفظ القرآن۔اس قسم کی عبادت کے ثابت کرنے کے لیے کوئی پختہ شرعی صحیح دلیل ہونی چاہیے ۔چنانچہ ہمیں ایسی کوئی صحیح شرعی حجت نہیں
Flag Counter