Maktaba Wahhabi

40 - 47
ہے‘‘۔(ضعیفالجامع۳؍۲۹۰) 47۔ روزہ آدھا صبر ہے۔(ضعیف الجامع ۳؍۲۹۰) 48۔ (شعبان کے آخری دن،خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے)ایک مہینہ جس میں ایک نفلی نیکی فرض کے برابر اور ایک فرض ستّر فرضوں کے برابر ہے … اسکا پہلا تہائی حصہ رحمت،دوسرا مغفرت اور تیسرا جہنّم سے نجات ہے …(منکر)۔ 49۔ رمضان کو اس لئے رمضان کہا جاتا ہے کہ اس میں گناہ جلا دیئے جاتے ہیں۔(الاحادیث الموضوعہ ص:۹۱) 50۔ ایک دن کا نفلی روزہ رکھنے والے کو اگر زمین بھر کے برابر بھی سونا دے دیا جائے،تب بھی اس کا حق پورا نہیں ہوتا۔(الاحادیث الموضوعہ ص:۹۲) 51۔ جس نے کسی غیر مَحرم عورت کو اتنا غور سے دیکھا کہ اس پر اسکے جسم کے کپڑوں کے اندر سے اسکے اعضاء کا حجم واضح ہوگیا،اسکا روزہ ٹوٹ گیا۔(الاحادیث الموضوعہ ص:۹۴) 52۔ جس نے ذو الحج کے پہلے دس دنوں کے روزے رکھے،اسے ہر دن کے بدلے ایک ماہ کے روزوں کا ثواب ملے گا اور یوم ِ ترویہ[۸ ذو الحج] کے بدلے ایک سال کے روزوں کا اور یوم ِ عرفہ[۹ذو الحج] کے بدلے دو سال کے روزوں کا۔(الاحادیث الموضوعہ ص:۹۶) 53۔ جس نے یکم محرّم اور ذو الحج کے آخری دن کا روزہ رکھا،اس نے سال کا اول و آخر روزہ سے کیا،اللہ اسے اسکے پچاس سالوں کا کفارہ بنا دیتا ہے۔(الاحادیث الموضوعہ ص:۹۶) 54۔ جس نے محرّم کے پہلے نو دن کے روزے رکھے،اللہ اسکے لئے ایک مربع میل کا گھر ہوا میں بنا دیتا ہے۔(الاحادیث الموضوعہ ص:۹۶)
Flag Counter