Maktaba Wahhabi

335 - 346
تھی جو آپ کے لیے فیصلہ کردیا گیا تھا۔ پس اس ضمن میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع ہی مستحب ہے۔ [1] مسئلہ:… جس شخص کو اس مبارک رات کا علم ہوجائے وہ اس میں کون سی دعا زیادہ پڑھے؟ اور اس دعا کی طرف راہنمائی کرنے میں راز کیا ہے؟ جواب:… رمضان المبارک کے سارے مہینے کے تمام اوقات میں بالعموم اور اس مہینہ کی آخری دس راتوں اور پھر ان میں طاق راتوں میں بالخصوص طاق راتیں اور لیلۃ القدر میں مستحب یہ ہے کہ بہت زیادہ کثرت سے یوں دعا مانگتا رہے: ((أَللّٰھُمَّ إِنَّکَ عَفُوٌّ کَرِیْمٌ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّيْ۔)) ’’ اے اللہ! بلاشبہ تو بہت زیادہ عفوو درگزر کرنے والا اور نہایت معزز کرم کرنے والا ہے۔ تو معافی کو پسند کرتا ہے، پس تو مجھ سے معاف کردے۔ ‘‘ یہ دُعا اُمّ المؤمنین سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے اس سوال کی بنا پر اللہ کے نبیؐ
Flag Counter