یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کو اس کے رجحان پر قائم بھی رکھا۔ اور اسی طرح اذان وغیرہ کے اُمور میں شرعی اُمور کا تکرار بھی(احادیث میں)مذکور ہے۔ ‘‘ [1] ۳: اس رات کا نیند والے خواب کی صورت میں بعض صالحین کا دیکھ لینا ایسا امر واقع ہے جو شرعاً مقرر ہے۔ اور اس کا حصول رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مرد صحابہ کرام سے ثابت ہے۔ مسئلہ:… کیا جاگنے کی حالت میں لیلۃ القدر کی کوئی ایسی علامت بھی ہے کہ جس شخص کو اس کی توفیق مل جائے تو وہ اس کا ادراک کرلے یا ایسی کوئی علامت نہیں ہے؟ [2] |
Book Name | روزہ جو ایک ڈھال ہے |
Writer | خالد بن عبدالرحمٰن بن علی الجریسی |
Publisher | دار المعرفہ |
Publish Year | |
Translator | عبداللہ بن عبدالرحمٰن الجبریہ |
Volume | |
Number of Pages | 346 |
Introduction |