Maktaba Wahhabi

274 - 346
یَّسْتَغْفِرُنِيْ فَأَغْفِرَلَہُ۔)) ’’ ہمارا رب اللہ تبارک وتعالیٰ ہر شب کہ جب رات کا آخری ایک تہائی حصہ باقی رہ جاتا ہے، آسمان دنیا کی طرف نزول فرماتا ہے(جیسے اُس کی ذات کو لائق ہوتا ہے۔)اور فرماتا ہے: کون ہے جو مجھ سے دعا کرے اور میں اُس کی دعا کو قبول کرلوں۔ کون ہے جو مجھ سے مانگے اور میں اُس کو عطا کردوں ؟ کون ہے جو مجھ سے استغفار کرے اور میں اُس کو معاف کردوں۔(واللہ اعلم بالصواب)‘‘[1] سوال:… کیا نمازِ تراویح کی رکعات کی محدود گنتی ہے کہ جس پر التزام کیا جائے اور اس سے تجاوز نہ ہو یا اس معاملے میں وسعت ہے؟(کہ جتنی چاہے پڑھ لو؟) جواب:… اُمّ المؤمنین سیّدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ((مَا کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم یَزِیْدُ فِيْ رَمَضَانَ وَلَا
Flag Counter