Maktaba Wahhabi

275 - 346
فِيْ غَیْرِہِ عَلَی إِحْدَی عَشَرَۃَ رَکْعَۃً۔)) ’’ اللہ کے رسول محمد النبی الکریم صلی اللہ علیہ وسلم نہ ہی رمضان المبارک میں قیام اللیل، نمازِ تراویح کی گیارہ رکعات سے زیادہ نماز پڑھتے تھے اور نہ ہی غیر رمضان میں۔ ‘‘[1] اور آپ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس نماز کا وصف بیان کرتے ہوئے یہ بھی بیان کرتی ہیں کہ؛ ’’ فجر کی دو رکعات(سنتوں)کے علاوہ آپؐ کی یہ قیام اللیل والی رکعات سات، نو اور گیارہ بھی ہوتی تھیں۔ ‘‘ [2] اور پھر آپؓ یوں بھی بیان کرتی ہیں: نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نمازِ تہجد تیرہ رکعات بھی پڑھا کرتے تھے کہ جن میں سے وتر اور دو رکعات فجر کی سنتوں والی ہوتی تھیں۔ ‘‘ [3] حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کہتے ہیں: سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی ان روایات نے بہت سارے اہل علم(محدثین فقہاء)پر اشکال پیدا کردیا ہے حتی کہ اُن میں سے بعض نے تو آپ رضی اللہ عنہا کی اس حدیث کو اضطراب کی طرف منسوب کردیا
Flag Counter