Maktaba Wahhabi

265 - 346
أَبُوْھُرَیْرَۃٌ رضی اللّٰهُ عنہ: فَاقْرَؤُوْا إِنْ شِئْتُمْ:﴿فَـلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّآ اُخْفِیَ لَھُمْ مِّنْ قُرَّۃِ اَعْیُنٍ جَزَآئً بِمَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ o۔)) ’’ میں نے اپنے نیک، صالح(تہجد گزار)بندوں کے لیے(جنتوں میں)ایسی ایسی نعمتیں تیار کر رکھی ہیں کہ جنھیں کسی آنکھ نے دیکھا نہیں اور نہ ہی(وہاں کے رہنے والے حور و غلمان اور پرندوں، آبشاروں کی میٹھی، سریلی آوازوں کو)کسی نے سنا ہے۔ اور نہ ہی ان نعمتوں کا تصور کسی بشر کے دل پر کبھی جما ہے۔ سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اگر چاہو تو دلیل کے طور پر یہ آیت پڑھ لو۔ اللہ تبارک وتعالیٰ فرماتے ہیں: کوئی نفس نہیں جانتا(نہ جنوں، انسانوں میں سے اور نہ ہی فرشتوں میں سے)کہ جو کچھ ہم نے ان(شب بیدار تہجد گزاروں)کے لیے ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک چھپا رکھی ہے۔ ‘‘[1] سوال:… کیا اوپر بیان کردہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان((مَثْنیٰ
Flag Counter