Maktaba Wahhabi

253 - 346
عَلَيَّ۔)) ’’(مسلمانو!)تمہارے تمام دنوں میں سے افضل دن جمعہ کا دن ہے۔ اسی دن آدم علیہ السلام کو پیدا کیا گیا اور اسی دن اُن کی وفات ہوئی۔ اسی دن قیامت کے قریب صور پھونکا جائے گا اور اسی دن قیامت کی کڑک چمک ہوگی۔ پس اس دن میرے اوپر کثرت سے دُرود پڑھا کرو۔ اس لیے کہ تمہارا درود پڑھنا میرے اوپر پیش کیا جاتا ہے۔ ‘‘ [1] ج:دُعا کی شروط اور اس کے آداب کا لحاظ رکھتے ہوئے اللہ عزوجل سے بکثرت دُعا کرنا اور پھر اس کی قبولیت کے اوقات کو جدوجہد سے تلاش کرنا۔ یہ اوقات اور دُعا کی قبولیت کے احوال درج ذیل ہیں: (۱) سجدے کی حالت میں۔ (۲) روزے کی حالت میں(بالخصوص افطار سے تھوڑی دیر پہلے) (۳) رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی طاق راتیں۔ (۴) اذان اور اقامت کا درمیانی وقت۔
Flag Counter