Maktaba Wahhabi

254 - 346
(۵) جمعہ والے دن دعا کی قبولیت کی ایک گھڑی اور یہ امام و خطیب کے منبر پر چڑھنے سے لے کر نمازِ جمعہ کا سلام پھیرنے تک ہوتی ہے۔ یا جمعہ والے دن نمازِ عصر کے بعد غروبِ آفتاب تک آخری گھڑی میں۔ یہ دونوں اوقات دعا کی قبولیت کے اوقات ہیں۔ [1] (۶) اسی طرح سحری، تہجد کے وقت دعا کرنا۔ اس کا وقت رات کے آخری تہائی حصے میں ہوتا ہے اس معتکف اللہ کے بندے کو چاہیے کہ وہ اپنی دُعا میں اپنے اُن مسلمان بھائیوں کو ضرور یاد رکھے کہ جن کی تنگدستی کے متعلق اسے علم ہو یا اُن پر کوئی دکھ تکلیف والی آزمائش نازل ہوچکی ہو۔ اسی طرح اُسے چاہیے کہ حبیب رب کبریاء احمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ وسلم تسلیماً کثیراً کی ساری اُمت کے لیے بھی کثرت سے دُعا کرے۔ اس سے اس کو وہ سارا اجر و انعام ضرور ملے گا، جو انہیں ملے گا۔ د:اکثر اوقات خاموش رہنے کی عادت بنالینا اور اگرچہ حق بھی رکھتا ہو، مگر جھگڑا کرنے جیسی فضول کلامی سے اجتناب کرنا چاہیے۔ معتکف کو چاہیے
Flag Counter