اعتکاف کے آداب:… اعتکاف کو شریعت مطہرہ دین حنیف میں ہر چیز اور ہر دنیاوی عمل و شغل سے کٹ کر ایک اللہ سے لو لگانے، اعتکاف کے ذریعے قربت کی تمام انواع و اقسام(تلاوتِ قرآن، ذکر و اذکار اور نوافل وغیرہ)کے ساتھ اللہ عزوجل کا قرب حاصل کرنے، دنیا سے بے رخی اختیار کرنے اور دنیا میں مشغول دل کو اس سے منقطع کرنے کے لیے مشروع کیا گیا ہے۔ اس لیے اعتکاف وہ جلیل القدر عبادت ہے کہ جو نفس کو مہذب بناتی ہے، روح کو بلند مرتبہ اور دل کو صیقل کرتی ہے۔ اور نیکیوں کی طرف رغبت والے ارادے کو مضبوط کرتی ہے۔ وہ ارادہ کہ جو ایک مومن آدمی کو زندگی کی بعض لذتوں کے حرام ہونے والے حکم کا سامنا ایک ایسی قوت سے کرنے کے لیے تیار کرتا ہے کہ اس وقت کا متبادل کہیں ہے ہی نہیں۔ اور ایک ایسا عزم صمیم عطا کرتا ہے کہ جو کمزوری اور شکست کو جانتا ہی نہیں۔ یہ سب کچھ نفلی نیکیوں والے جذبہ کی روح اور اللہ عزوجل کی طرف توجہ سے دوستی اور رفاقت کے ساتھ ہوتا ہے۔ اللہ عزوجل سے محبت، اس سے انعام و اجر کے طمع اور اُس کے عذاب |