Maktaba Wahhabi

223 - 346
(مشرقی)جانب سے چلا جائے اور سورج غروب ہوجائے تو روزے دار ضرور(فی الفور)روزہ کھول لے۔ ‘‘[1] اور سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ایک قدسی حدیث میں ہے: ((یَقُوْلُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ: إِنَّ أَحَبَّ عِبَادِيْ إِلَيَّ أَعْجَلُھُمْ فِطْرًا۔)) ’’ اللہ تبارک وتعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں: بلاشبہ میرے بندوں میں سے میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب(غروب ہوتے ہی)بہت جلد افطار کرنے والے ہیں۔ ‘‘[2] ۷:تازہ کھجوروں کے ساتھ افطار کرنا۔ اگر تازہ کھجوریں میسر نہ ہوں تو تھوڑی سے پرانی نرم کھجوروں کے ساتھ افطار کیا جاسکتا ہے۔ اور اگر یہ بھی میسر نہ ہوں تو پانی کے چند گھونٹ لے کر اُن سے افطار کرلیں۔ جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا کرتے تھے۔ [3]
Flag Counter