Maktaba Wahhabi

202 - 346
بہت زیادہ مشقت کا سبب بنتا ہے۔ لہٰذا ان کے لیے روزہ چھوڑدینا جائز ہے۔ البتہ ان پر فدیہ دینا لازم ہوگا۔ جو ہر اُس دن کے بدلے کہ جس کا روزہ چھوڑا ہوگا ایک مسکین کو کھانا کھلانا ہوگا۔ جبکہ ان دونوں پر اس روزے کی قضاء نہیں ہوگی۔ ﴿وَعَلَی الَّذِیْنَ یُطِیْقُوْنَہُ فِدْیَۃٌ طَعَامُ مِسْکِیْنٍ﴾… کی تفسیر میں سیّدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: یہ آیت منسوخ نہیں ہے۔ اور یہاں مراد: ’’بڑا بوڑھا آدمی اور عمر رسیدہ بوڑھی عورت ہے۔ دونوں روزہ رکھنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ اس لیے وہ ہر دن کے بدلے ایک مسکین کو کھانا کھلائیں۔ ‘‘[1] (۶) بھوک یا پیاس کی وجہ سے شدید کمزوری کا لاحق ہونا:… اس میں کوئی شک نہیں کہ آدمی کا اپنی جان پر خوف، ڈر،انتہائی شدید بھوک اور پیاس کے سبب ہلاکت میں سے اور وہ بیماری کے معنی میں ہے۔ بلکہ روزہ چھوڑ، توڑ دینے کی اجازت کے اعتبار سے یہ بیماری سے بھی اولیٰ ہے۔ اس لیے یہ بیمار کے حکم سے جڑا ہوا ہے۔ اس لیے کہ نفس وجان کی حفاظت اُن
Flag Counter