مرض یا موجودہ مرض کے بڑھ جانے کا ڈر پیدا ہوجائے … اور یہ ڈر سابقہ تجربہ کے غالب گمان و یقین کی بنیاد پر ہو یا کسی عادل مسلمان ماہر ڈاکٹر اور طبیب کے کہنے پر ہو … یا ان پر یہ روزہ شدید مشقت والا ثابت ہو تو اُن کے لیے روزہ چھوڑ دینا جائز ہوگا۔ مسئلہ:… حاملہ اور دُودھ پلانے والی عورتیں اگر روزہ چھوڑ دیں(نہ رکھیں یا درمیان دن کے روزہ توڑ بیٹھیں)تو اُن پر کیا واجب ہوگا؟ جواب:… اللہ عزوجل کے دو فرامین ہیں: (۱) ﴿وَعَلَی الَّذِیْنَ یُطِیْقُوْنَہُ فِدْیَۃٌ طَعَامُ مِسْکِیْنٍ o﴾ (البقرۃ:۱۸۴) ’’ اور اس کی طاقت رکھنے والے(روزے کی)فدیہ میں ایک مسکین کو کھانا کھلائیں۔ ‘‘ (۲) ﴿وَمَنْ کَانَ مَرِیْضًا أَوْ عَلیٰ سَفَرٍ فَعِدَّۃٌ مِّنْ أَیَّامٍ أُخَرَ ط﴾(البقرۃ:۱۸۵) ’’ اور تم میں سے جو بیمار ہو یا سفر پر تو اُسے دوسرے دنوں میں(رمضان کے رہ جانے والے ان روزوں کی)گنتی پوری کرنی چاہیے۔ ‘‘ |