Maktaba Wahhabi

196 - 346
ہوتے ہیں۔ جبکہ ایک فرسخ کا اندازہ تقریباً پانچ کلومیٹر اور ۵۴۴ میٹر کے برابر لگایا گیا ہے۔ تو یوں یہ مسافت کہ جسے سفر شمار کرتے ہوئے روزہ نہ رکھنے(یا روزہ توڑ ڈالنے)کے لیے مباح کیا گیا ہے۔ ۸۸ کلومیٹر اور ۷۰۴ میٹر ہوگی۔ تقریباً تقریباً۔ ب:یہ کہ مسافر کسی جگہ پر چار دن اور چار راتیں قیام کرنے کی نیت نہ کرے۔ [1] ج:اس کا سفر اللہ کی نافرمانی والا نہ ہو، بلکہ شرعاً جائز سفر ہو۔(جسے تجارت وغیرہ)اور یہ اس لیے ہے کہ مسافر کے لیے روزہ نہ رکھنے کی رخصت اور اُس سے تخفیف ہے۔ اور اگر وہ کسی نافرمانی کے لیے سفر کرتا ہے، مثلاً کہیں ڈاکہ ڈالنا ہو یا چوری کرنی ہو یا شراب کی خرید و فروخت کے لیے جانا ہو تو(اس وقت نہ یہ سفر جائز اور نہ ہی یہ رخصت جائز ہے۔)تب اُس نے اپنے سفر کی بنیاد ہی معصیت پر رکھی(رخصت کاہے کی؟)پس وہ اپنے اس سفر کی وجہ سے اس رُخصت کا مستحق نہیں ہوگا۔ ‘‘ [2]
Flag Counter