Maktaba Wahhabi

175 - 346
جواب:… اس میں راجح مسلک یہی ہے کہ اگر عورت کے سوتے ہوئے اس سے زبردستی جماع کرلیا جائے(زنا بالجبر ہوجائے)یا عورت کے سوتے ہوئے اُس کا خاوند اُس سے ہم بستری کرلے تو اُس پر کفارہ نہیں ہوگا۔ اور اگر اُس نے اپنی رضامندی سے مرد کو اپنے ساتھ جماع و مباشرت کا موقع فراہم کیا تو پھر اُس پر بھی کفارہ لازم آئے گا۔ واللہ اعلم بالصواب۔ [1] مسئلہ:… جس شخص(مرد یا عورت)پر کفارہ کبریٰ لازم آجائے اور وہ غلام، لونڈی نہ پاسکے کہ جسے وہ آزاد کرے اور اُسے دو ماہ کے روزے تسلسل کے ساتھ رکھنا لازم ہوں۔ پھر وہ درمیان میں ایک دن یا ایک سے زیادہ دن روزہ چھوڑدے(یا اُس سے روزہ دوبارہ پھر فاسد و باطل ہوجائے)تو کیا وہ باقی روزے تسلسل سے رکھ لے یا پہلے روزوں کو شمار نہ کرتے ہوئے کہ جنہیں اس سے رکھنا شروع کیا تھا، وہ نئے سرے سے پھر دو ماہ کے روزے تسلسل سے رکھنے کا آغاز کرے؟ جواب:… حدیث شریف میں ان دونوں ماہ کے روزوں میں تسلسل کے ساتھ روزے رکھنے کے لیے وجوب کی نص موجود ہے۔ جیسا کہ سیّدنا
Flag Counter