Maktaba Wahhabi

174 - 346
کے عضو تناسل کا اگلا سرا(جو ختنہ کے بعد کھال کٹنے سے کھل جاتا ہے)عورت کے دونوں راستوں(فرج اور دبر)میں سے کسی ایک میں غائب ہوجائے تو چاہے انزال ہو یا نہ ہو اس روزے کی قضاء بھی واجب ہوگی اور بڑا کفارہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ اور وہ علی الترتیب یوں ہے:(۱)کسی غلام لونڈی کا آزاد کرنا۔ یہ میسر نہ ہو تو(۲)دو ماہ کے مسلسل لگاتار روزے رکھنا۔ اور اگر اس کی بھی استطاعت نہ ہو تو(۳)ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانا۔ ہر مسکین کے کھانے کی مقدار ایک مد خوراک(تقریباً ۷۰۰ گرام)اس جنس میں سے دینا ہوگی کہ جو جنس اس ملک والے کھاتے ہوں۔ جیسے کہ گندم، کھجور یا چاول وغیرہ یا ان ساٹھ مساکین کو یوں کھلائے کہ ہر ایک سیر ہوجائے۔ مسئلہ:… کیا جماع سے عورت کا روزہ بھی فاسد و باطل ہوجائے گا؟ جواب:… جماع سے عورت کا روزہ فاسد و باطل ہونے میں کسی بڑے عالم و فقیہ کا کسی دوسرے سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔ اس لیے کہ جماع روزے کو توڑ ڈالنے والے اشغال میں سے ہے اور اِس میں مرد اور عورت دونوں برابر ہیں۔ مسئلہ:… کیا جماع سے عورت پر بھی بڑا کفارہ واجب ہوگا؟
Flag Counter