کیے اپنی منی خارج کرنے کا ارادہ کیا جیسے کہ ہاتھ کے ساتھ منی خارج کرنا جسے عرفِ عام میں مشت زنی کہتے ہیں۔(لیکن انزال نہ ہوا)یا شہوت سے کسی سے لپٹنا اور بوس و کنار کرنا۔ یا دو عورتوں کا باہم ایک دوسرے کے ساتھ شہوت سے لپٹ جانا اور ان میں سے ایک کا انزال ہوجائے یا باربار کسی سے نظریں ملانے کے ساتھ منی کا اخراج ہوجائے اور اسی طرح کی اور مثالیں جو بغیر جماع کے خواہش والی حاجت پوری کرنے کے حالات سے متعلق ہوں۔ یعنی ذکر کے کسی چیز(فرج، دبر وغیرہ)میں داخل کیے بغیر کوئی صورت ہو تو یہ عمل بھی روزے کو فاسد و باطل کر ڈالتا ہے۔ مگر اس پر(بغیر کفارہ کے)صرف قضاء لازم آئے گی۔ (۳)وہ کون سی چیز یا فعل ہے کہ جو روزے کو فاسد کر ڈالتے ہیں اور قضائی کے ساتھ کفارہ کو بھی واجب کردیتے ہیں ؟ یہاں اس کے تحت دو امر درج کیے جاتے ہیں: اوّلاً:شرم گاہ کی شہوت کو بروئے کار لانے کے لیے اپنی ضرورت کو مکمل صورت میں پوری کرنا۔ یعنی رمضان المبارک میں دن کے وقت(کسی روزے دار مسلمان کا)جان بوجھ کر اپنے اختیار سے جماع کرنا۔ چنانچہ جب عورت اور مرد کے دونوں ختنے(فرج اور ذکر)باہم مل جائیں اور مرد |