Maktaba Wahhabi

164 - 346
کے مساکین پر صدقہ کردے۔ ب:یا اس شکار شدہ جانور کی نقد قیمت کا اندازہ لگائے(یا متعلقہ لوگ لگائیں)اور اس قیمت سے وہ خوراک خرید کر حرم کے مساکین کو کھانا کھلائے۔ ہر مسکین کے لیے ایک مد خوراک ہونی چاہیے۔(اور مد کا وزن پیچھے بیان ہوچکا ہے جو تقریباً ۷۰۰ گرام بنتا ہے۔ ایک معتدل آدمی کے دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں کو جوڑ کر گندم وغیرہ سے بھرا ہوا بُک مد کہلاتا ہے۔) ج:یا وہ روزوں کو اختیار کرلے۔ چنانچہ ہر مد کے بدلے وہ ایک روزہ رکھے۔ ان روزوں کو ’’ صومُ التعدیل ‘‘ کہا جاتا ہے۔ اور اگر یہ شکار شدہ جانور پالتو جانوروں کا ہم مثل نہ ہو تو پھر شکاری کو دو باتوں میں سے کسی ایک کو اپنالینے کا اختیار دیا جائے گا: الف:یا تو شکار شدہ جانور کی قیمت کا اندازہ لگا کر اس سے کھانا، خوراک خرید کر ہر مسکین کو ایک مد خوراک صدقہ میں دینا ہوگی۔ ب:اور یا پھر تمام مدوں(بکوں)کے بدلے میں اتنے دنوں کے روزے رکھنا ہوں گے۔ یعنی ہر مد کے بدلے ایک دن کا روزہ۔(اگر شکار شدہ جانور کی لگائی جانے والی قیمت سے خریدی گئی خوراک کے فرض کریں،
Flag Counter