Maktaba Wahhabi

161 - 346
فائدہ:… جو آدمی(حاجی یا معتمر)بغیر کسی عذر کے سر منڈوادیتا ہے یا بال کٹوالیتا ہے تو وہ مریض حاجی یا مریض معتمر کی نسبت زیادہ اس بات کا پابند ہے کہ وہ مذکورہ بالا کفارہ ادا کرے۔ اسی طرح وہ حاجی اور عمرہ کرنے والا بھی اس بات کا زیادہ پابند ہے جو کسی عذر کی بنا پر سرمنڈوانے اور بال کٹوانے کے علاوہ خوشبو کے استعمال جیسے افعال کے ذریعے فائدہ اٹھالے کہ وہ ’’ مذکور بالا کفارہ ادا کرے۔ ‘‘ (۴)حالت احرام میں شکار کرلینے کی سزا میں روزے رکھنا:۔ اللہ عزوجل کا ارشادِ گرامی قدر ہے۔ فرمایا: ﴿یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَقْتُلُوا الصَّیْدَ وَاَنْتُمْ حُرُمٌ وَمَنْ قَتَلَہٗ مِنْکُمْ مُّتَعَمِّدًا فَجَزَآئٌ مِّثْلُ مَا قَتَلَ مِنَ النَّعَمِ یَحْکُمُ بِہٖ ذَوَا عَدْلٍ مِّنْکُمْ ھَدْیًام بٰلِغَ الْکَعْبَۃِ اَوْ کَفَّارَۃٌ طَعَامُ مَسٰکِیْنَ اَوْ عَدْلُ ذٰلِکَ صِیَامًا لِّیَذُوْقَ وَبَالَ اَمْرِہٖ عَفَا اللّٰہُ عَمَّا سَلَفَ وَ مَنْ عَادَ فَیَنْتَقِمُ اللّٰہُ مِنْہُ وَاللّٰہُ عَزِیْزٌ ذُوانْتِقَامٍ o﴾(المائدہ: ۹۵) ’’مسلمانو!جب تم(حج یا عمرے کا)احرام باندھے ہو تو شکار نہ مارو(نہ حرم میں نہ حرم کے باہر)اور جو کوئی تم میں سے(احرام کی
Flag Counter