Maktaba Wahhabi

155 - 346
… ’’ اچھا(لے جاؤ اور)اپنے گھر والوں کو(بطورِ صدقہ)کھلادو۔ ‘‘[1] (۵)نذر اور قسم کے روزوں:۔ کے لیے بھی تسلسل شرط ہے کہ جب نذر ماننے والے یا قسم اٹھانے والے نے روزوں کے لیے خاص دنوں کا تعین کرلیا ہو۔ مثلاً ماہِ رجب کے پہلے دس دنوں کی کسی نے قسم کھائی(یا نذر مانی)یا ماہِ شعبان کے روزوں کی اور اسی طرح دوسرے کسی مہینے میں کچھ خاص دنوں کی۔ تو وہ ان واجب روزوں کی ادائیگی میں تسلسل کو قائم رکھے۔ اور اُس پر ان روزوں کا تسلسل اس کے اپنے تعیینِ وقت کی وجہ سے متعین ہوتا ہے۔ تو عشرہ اُولیٰ پر اس کی نذر یا قسم تب تک منطبق نہیں ہوگی جب تک وہ تسلسل قائم نہ رکھے۔ ورنہ عشرہ اُولیٰ نہ ہوگا اور نہ ہی کسی مہینہ پر کہ جس کے روزوں کے اُس نے نذر مانی یا قسم کھائی تھی اُس کی نذر و قسم منطبق ہوگی مگر صرف اسی صورت میں کہ جب وہ اس ماہ کے روزے تسلسل سے رکھے۔ ب:وہ امور و احکام اور احوال کہ جن میں روزے تسلسل سے رکھنا واجب نہیں
Flag Counter