Maktaba Wahhabi

روزہ حقیقت و ثمرات

مؤلف: فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی

ناشر: مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام

(۴) اور یہ نیت بھی ہو کہ اس کا اجر صرف اللہ تعالیٰ سے مطلوب ہے ۔ آخر الذکر دونوں نیتوں کا شا ملِ حال ہونے کا اس حدیث ِقدسی سے اشارہ ملتا ہے: [الصوم لی وأناأجزی بہ] (رواہ البخاری من حدیث ابو ھریرۃ ) یعنی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :[روزہ میرے لئے ہے اور اس کی جزاء بھی میں ہی دوں گا] نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: [من صام رمضان ایمانا واحتسابا غفرلہ ما تقدم من ذنبہ] (متفق علیہ) ترجمہ:[جو شخص ایمان کے ساتھ ،اور اللہ تعالیٰ سے اجر لینے کی نیت سے روزہ رکھے گا اس کے سابقہ تمام گناہ معاف کردیئے جائیں گے] واضح ہو کہ اس حدیث میں ’’ایمانا‘‘ کی شرط بڑی معنی خیز اور قابلِ غور ہے،اس شرط کا تقاضہ یہ ہے کہ روزہ کی صحت وقبولیت کیلئے ایمان کی سلامتی ضروری ہے،اسی لیئے قولہ تعالیٰ:{ یَاأَ یُّھَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا کُتِبَ عَلَیْکُمُ الصِّیَامُ } (البقرۃ:۱۸۳) میں فرضیتِ روزہ کے تعلق سے اہلِ ایمان ہی مخاطب ہیں،لہذا {کتُِبَ عَلَیْکُمُ الصِّیَامُ}تک پہنچنے سے پہلے {یَاأَیُّھَا الَّذِیْنَ آمَنُوا} کی منزل طے کرنا ضروری ٹھہرا ،اب شریعت ِاسلامیہ میں کسی بھی شخص کو اس وقت تک ا یمان کی صحت و سلامتی حاصل نہیں ہوسکتی ،جب تک مندرجہ ذیل چھ امور کے متعلق اس کا علم وعقیدہ درست نہ ہو،درست ہونے کا معنی یہ کہ کتاب وسنت کے عین مطابق ہو(یہ چھ امور حدیثِ جبرئیل میں مذکور ہیں :
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
7روزہ کی لغوی واصطلاحی تعریف
7تعریف کی وضاحت:
13روزہ کا حکم :
16روزہ کب فرض ہوا
18اُمتِ محمد یہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ر و ز ہ کب فرض ہوا؟
20روزہ کے حِکَمْ ومقاصد
26فرانسیسی ڈاکٹر ’’ کا لبا ‘‘ کی رائے
26ا مریکی ڈاکٹروں کی رائے:
30روزہ کے فضائل
30روزہ کی فضیلت قرآن پاک سے:
32روزے کے فضائل احادیث سے
33پہلی فضیلت:
38حد یث میں مذ کور د و سر ی فضیلت
43روزہ کی فضیلت میں د یگر ا حاد یث
47روزہ کے فضائل کس طرح حاصل کیئے جائیں
47روزہ اور تلاوتِ قرآن
48ر مضان میں تلا و تِ قرآن کی اہمیت:
50ر مضان ا ور صد قہ و سخا و ت
56ر و ز ہ ا و ر قبو لیت ِد عا ء
60ر مضان ا و ر قیا م ا للیل
62رمضان ا ور عشرِا خیر
66ا عتکا ف کی فضیلت
70حرفِ آخر
Flag Counter