Maktaba Wahhabi

روزہ حقیقت و ثمرات

مؤلف: فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی

ناشر: مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام

ایک اور حدیث میں ہے کہ [رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک خاردار وادی سے گزرے اور فرمایا: اگر میرے پاس اس وادی کے کانٹوں کے برابر اونٹ ہوتے تو میں سب کے سب تم میں بانٹ دیتا] (بخاری ومسلم) ایک اور حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان موجود ہے کہ[ اگر اللہ تعالیٰ میرے لئے اُحد پہاڑسونے کا بنادے تو میں تین دن کے اندر سب کا سب تقسیم کردوں۔ ] جس نبی( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی عام دنوں میں سخاوت کا یہ حال ہے،رمضان المبارک میں اس کی سخاوت کی کیفیت کیا ہوگی ؟ واضح ہوکہ رمضان المبارک میں صدقہ وسخاوت کا خصوصی اجر ہے، مسند احمد،سنن نسائی اور جامع ترمذی وغیرہ میں زید بن خالد کی روایت سے ایک صحیح حدیث مروی ہے ،نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:[من فطر صائما فلہ مثل أجرہ من غیر أن ینقص من أجر الصائم شیٔ]یعنی جو کسی روزہ دار کا روزہ افطار کرائے گا اسے اس کے روزے کا مکمل اجر دیا جائے گا،اس طرح کہ اس روزہ دار کے اجر میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی ]یہی حدیث طبرانی میں اُم المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا سے مروی ہے،اس میں ان الفاظ کا اضافہ بھی موجود ہے ،[روزہ دارکے جسم میں جب تک اس کھانے کی قوت موجود رہے گی اس کے تمام اعمالِ صالحہ کا اسے اجر ملتا رہے گا] رمضان المبارک میں جود وسخاوت کی زیادہ فضیلت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ چونکہ رمضان ، اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا مہینہ ہے، یہ رحمتیں ان بندوں پر اور زیادہ نازل ہوتی
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
7روزہ کی لغوی واصطلاحی تعریف
7تعریف کی وضاحت:
13روزہ کا حکم :
16روزہ کب فرض ہوا
18اُمتِ محمد یہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ر و ز ہ کب فرض ہوا؟
20روزہ کے حِکَمْ ومقاصد
26فرانسیسی ڈاکٹر ’’ کا لبا ‘‘ کی رائے
26ا مریکی ڈاکٹروں کی رائے:
30روزہ کے فضائل
30روزہ کی فضیلت قرآن پاک سے:
32روزے کے فضائل احادیث سے
33پہلی فضیلت:
38حد یث میں مذ کور د و سر ی فضیلت
43روزہ کی فضیلت میں د یگر ا حاد یث
47روزہ کے فضائل کس طرح حاصل کیئے جائیں
47روزہ اور تلاوتِ قرآن
48ر مضان میں تلا و تِ قرآن کی اہمیت:
50ر مضان ا ور صد قہ و سخا و ت
56ر و ز ہ ا و ر قبو لیت ِد عا ء
60ر مضان ا و ر قیا م ا للیل
62رمضان ا ور عشرِا خیر
66ا عتکا ف کی فضیلت
70حرفِ آخر
Flag Counter