Maktaba Wahhabi

روزہ حقیقت و ثمرات

مؤلف: فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی

ناشر: مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام

عن ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال :[اذا جاء رمضان فتحت أبواب الجنۃ وغلقت أبواب النار وصفدت الشیاطین] (رواہ البخاری)وفی روایۃ لمسلم [فتحت أبواب الرحمۃ ] ترجمہ: ابوھریرۃ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:[جب ماہِ رمضان آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں ،اور جہنم کے دروازے بند کردیئے جاتے ہیں اور شیاطین کو زنجیروں میں جکڑ دیا جاتا ہے](بخاری ومسلم،مسلم میں رحمت کے دروازے کھول دیئے جانے کا ذکر ہے) عن ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ قال :قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم :[اذاکان أول لیلۃ من شھر رمضان صفدت الشیاطین ومردۃ الجن وغلقت أبواب النار فلم یفتح منھا باب وفتحت أبواب الجنۃ فلم یغلق منھا باب وینادی مناد یا باغی الخیر أقبل ویا باغی الشر أقصر وللہ عتقاء من النار ذلک کل لیلۃ ](الترمذی،النسائی ،ابن ماجہ ،ابن خزیمہ) ترجمہ:ابوھریرۃ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیںکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:[جب ماہِ رمضان کی پہلی رات آتی ہے تو شیاطین اور سرکش جنوں کو زنجیروں میں جکڑ دیا جاتا ہے، جہنم کے تمام دروازے بند کردیئے جاتے ہیں اور ان میں سے کوئی ایک دروازہ بھی نہیں کھولاجاتا،جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور ان میں سے کوئی ایک دروازہ بھی بند نہیں کیاجاتا،اور ایک منادی نداء دیتا ہے :اے خیر (نیکی)کے
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
7روزہ کی لغوی واصطلاحی تعریف
7تعریف کی وضاحت:
13روزہ کا حکم :
16روزہ کب فرض ہوا
18اُمتِ محمد یہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ر و ز ہ کب فرض ہوا؟
20روزہ کے حِکَمْ ومقاصد
26فرانسیسی ڈاکٹر ’’ کا لبا ‘‘ کی رائے
26ا مریکی ڈاکٹروں کی رائے:
30روزہ کے فضائل
30روزہ کی فضیلت قرآن پاک سے:
32روزے کے فضائل احادیث سے
33پہلی فضیلت:
38حد یث میں مذ کور د و سر ی فضیلت
43روزہ کی فضیلت میں د یگر ا حاد یث
47روزہ کے فضائل کس طرح حاصل کیئے جائیں
47روزہ اور تلاوتِ قرآن
48ر مضان میں تلا و تِ قرآن کی اہمیت:
50ر مضان ا ور صد قہ و سخا و ت
56ر و ز ہ ا و ر قبو لیت ِد عا ء
60ر مضان ا و ر قیا م ا للیل
62رمضان ا ور عشرِا خیر
66ا عتکا ف کی فضیلت
70حرفِ آخر
Flag Counter