Maktaba Wahhabi

روزہ حقیقت و ثمرات

مؤلف: فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی

ناشر: مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام

(۳) صبر علی اقدار اللہ المؤلمۃ،یعنی اللہ تعالیٰ نے تقدیر میں انسان کیلئے جو تکالیف لکھ دی ہیں انہیں پورے صبر واستقامت کے ساتھ برداشت کرنا،چنانچہ روزہ دار کو روزہ کی حالت میں بھوک اور پیاس کی تکلیف لاحق ہوتی ہے،بالخصوص اس وقت جب دن انتہائی گرم اور طویل ہو۔ معلوم ہوا کہ صبر جس کا صلہ اللہ تعالیٰ کے ہاں بے حساب ہے،روزہ کے اندر پوری طرح موجود ہے اسی لئے روزہ کا اجربھی بے حد وحساب ذکر کردیاگیا (روزہ کے اجر کا بیحد وحساب ہونا انسانوں کے تعلق سے ہے، اللہ تعالیٰ ہر چیز کی مقدار سے باخبر ہے) واضح ہو کہ مذکورہ حدیث ِ ابوھریرۃ کا پہلا جملہ صحیح بخاری میں اس طرح بھی مروی ہے :[کل عمل ابن آدم لہ الا الصیام فانہ لی] یعنی ( اللہ تعالیٰ فرماتا ہے) ابن آدم کا ہر عمل اسی کیلئے ہے ،سوائے روزہ کے ،کہ بے شک وہ میرے لئے ہے۔ اس حدیث میں اللہ تعالیٰ نے جملہ عبادات میں سے روزہ کو اپنے نفس کیلئے خاص فرمایا ہے،اس اختصاص کی بہت سی وجوہ ذکر کی گئی ہیں،جن میں سے دو وجوہ قابلِ ذکر ہیں۔ (۱) روزہ ایک ایسی عبادت ہے جس میںانسان ایک طویل عرصہ کیلئے اپنے نفس کی طبعی خواہشات چھوڑ دیتا ہے،یہ تکلیف کسی اور عبادت میں نہیں پائی جاتی،بحالتِ حج (احرام)صرف ترکِ جماع کا حکم ہے،کھانا پینا جائز ہے،بحالتِ نماز اگر چہ کھانا پینا اور دیگر خواہشات کا ترک ضروری قرار دیا گیا ہے لیکن یہ حکم تکلیف دہ نہیں ہے
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
7روزہ کی لغوی واصطلاحی تعریف
7تعریف کی وضاحت:
13روزہ کا حکم :
16روزہ کب فرض ہوا
18اُمتِ محمد یہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ر و ز ہ کب فرض ہوا؟
20روزہ کے حِکَمْ ومقاصد
26فرانسیسی ڈاکٹر ’’ کا لبا ‘‘ کی رائے
26ا مریکی ڈاکٹروں کی رائے:
30روزہ کے فضائل
30روزہ کی فضیلت قرآن پاک سے:
32روزے کے فضائل احادیث سے
33پہلی فضیلت:
38حد یث میں مذ کور د و سر ی فضیلت
43روزہ کی فضیلت میں د یگر ا حاد یث
47روزہ کے فضائل کس طرح حاصل کیئے جائیں
47روزہ اور تلاوتِ قرآن
48ر مضان میں تلا و تِ قرآن کی اہمیت:
50ر مضان ا ور صد قہ و سخا و ت
56ر و ز ہ ا و ر قبو لیت ِد عا ء
60ر مضان ا و ر قیا م ا للیل
62رمضان ا ور عشرِا خیر
66ا عتکا ف کی فضیلت
70حرفِ آخر
Flag Counter