Maktaba Wahhabi

روزہ حقیقت و ثمرات

مؤلف: فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی

ناشر: مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام

اس آیتِ کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے ان مردوں اور عورتوں کے وہ اوصاف ذکر کیئے ہیں جن کی بناء پر وہ اللہ تعالیٰ کی مغفرت اور اجرِ عظیم کے مستحق قرار پاتے ہیں،ان صفات میں ان کا ر وزے رکھنا بھی شامل ہے ، نیز ان کی ایک اور صفت’’ صبر ‘‘بھی مذکورہے اور صبر کا سب سے بڑا مظہر روزہ ہے ۔ جامع ترمذی میں بسندِ حسن ایک روایت مذکورہے، جس کے راوی بنو سلیم کے ایک صحابی ہیں ،فرماتے ہیں:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:[…والصوم نصف الصبر] یعنی [روزہ آدھا صبر ہے۔]نیز ابوھریرۃ رضی اللہ عنہ کی ایک مرفوع حدیث جس کے الفا ظ ہیں :[الطاعم الشاکر بمنزلۃ الصائم الصابر]یعنی[ کھانے پینے والا شکر گزار، صبر کرنے والے روزہ دار جیسا ہے۔] میں بھی روزے کا صبر کے ساتھ گہرا تعلق عیاں ہے (اس حدیث کو امام احمداورترمذی نے بسندِصحیح روایت کیا ہے) دوسری آیت ِکریمہ:{اَلتَّآئِبُوْنَ الْعَابِدُ وْنَ الْحَامِدُ وْنَ السَّآئِحُوْنَ الرَّاکِعُوْنَ السَّاجِدُوْنَ الْاٰمِرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَالنَّا ھُوْنَ عَنِ الْمُنْکَرِ وَالْحَافِظُوْنَ لِحُدُوْدِ اللہ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِیْنَ }(التوبۃ:۱۱۲) ترجمہ:( وہ ایسے ہیں جو توبہ کرنے والے، عبادت کرنے والے ،حمد کرنے والے، روزہ رکھنے والے،(راہِ حق میں سفر کرنے والے)رکوع اورسجدہ کرنے والے،نیک باتوں کی تعلیم کرنے والے اوربُری باتوں سے باز رکھنے والے اور اللہ کی حدوں کا خیال رکھنے والے ہیں اور ایسے مؤمنین کو آپ خوشخبری سنادیجئے )
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
7روزہ کی لغوی واصطلاحی تعریف
7تعریف کی وضاحت:
13روزہ کا حکم :
16روزہ کب فرض ہوا
18اُمتِ محمد یہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ر و ز ہ کب فرض ہوا؟
20روزہ کے حِکَمْ ومقاصد
26فرانسیسی ڈاکٹر ’’ کا لبا ‘‘ کی رائے
26ا مریکی ڈاکٹروں کی رائے:
30روزہ کے فضائل
30روزہ کی فضیلت قرآن پاک سے:
32روزے کے فضائل احادیث سے
33پہلی فضیلت:
38حد یث میں مذ کور د و سر ی فضیلت
43روزہ کی فضیلت میں د یگر ا حاد یث
47روزہ کے فضائل کس طرح حاصل کیئے جائیں
47روزہ اور تلاوتِ قرآن
48ر مضان میں تلا و تِ قرآن کی اہمیت:
50ر مضان ا ور صد قہ و سخا و ت
56ر و ز ہ ا و ر قبو لیت ِد عا ء
60ر مضان ا و ر قیا م ا للیل
62رمضان ا ور عشرِا خیر
66ا عتکا ف کی فضیلت
70حرفِ آخر
Flag Counter