Maktaba Wahhabi

روزہ حقیقت و ثمرات

مؤلف: فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی

ناشر: مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام

عرضِ مؤلف الحمد ﷲ والصلاۃ والسلام علی رسول اللہ ،وبعد : رمضان المبارک کی آمد آمد ہے،یہ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں ،برکتوں اور مغفرتوں کا ایک عظیم مہینہ ہے ،جامع ترمذی اور سنن ابن ماجہ کی ایک صحیح حدیث کے مطابق رمضان المبارک کی ہر رات اللہ تعالیٰ اپنے بہت سے بندوں کی گردنیں جہنم سے آزادکردیتا ہے، اور ابن ماجہ وغیرہ کی حدیث کے مطابق ہر بندے کو کچھ دعواتِ مستجابہ عطاکردی جاتی ہیں۔ ان تمام فضائل ومحاسن کو سمیٹنا ضروری ہے،ہم نے اپنے اس مختصر سے رسالہ میں،قرآن وحدیث کی روشنی میں ان طرق کی وضاحت کی ہے جنہیں اختیار کرکے اس ماہِ مقدس کی خیرات وبرکات کو سمیٹا جاسکتا ہے ۔ واضح ہوکہ اس رسالہ کا موضوع احکامِ رمضان نہیں ہے ،بلکہ اکتسابِ ثمراتِ رمضان کے طرق کابیان مقصود ہے،تشویق وترغیب کیلئے رمضان المبارک کے فضائل نیزاہداف و مقاصد بھی بیان کردیئے گئے ہیں ،اس رسالہ کی تیاری میں بہت سے مراجع زیرِ نظر رہے، لیکن سب سے اہم مرجع کے طور پر ہم نے حافظ ابنِ رجب البغدادی الحنبلی رحمہ اللہ کی معرکۃ الآراء تصنیف ’’لطائف المعارف فیما لمواسم العام من الوظائف‘‘ سے استفادہ کیا ہے۔فرحمہ اللہ رحمۃواسعۃ ووفقنا جمیعا لما فیہ حبہ ورضاہ، وأصلی وأسلم علی نبیہ محمد وعلی آلہ وصحبہ وأھل طاعتہ الی یوم الدین۔ وکتب ذلک /عبد اللہ ناصر الرحمانی مدیر:مکتبۃ عبد اللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
7روزہ کی لغوی واصطلاحی تعریف
7تعریف کی وضاحت:
13روزہ کا حکم :
16روزہ کب فرض ہوا
18اُمتِ محمد یہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ر و ز ہ کب فرض ہوا؟
20روزہ کے حِکَمْ ومقاصد
26فرانسیسی ڈاکٹر ’’ کا لبا ‘‘ کی رائے
26ا مریکی ڈاکٹروں کی رائے:
30روزہ کے فضائل
30روزہ کی فضیلت قرآن پاک سے:
32روزے کے فضائل احادیث سے
33پہلی فضیلت:
38حد یث میں مذ کور د و سر ی فضیلت
43روزہ کی فضیلت میں د یگر ا حاد یث
47روزہ کے فضائل کس طرح حاصل کیئے جائیں
47روزہ اور تلاوتِ قرآن
48ر مضان میں تلا و تِ قرآن کی اہمیت:
50ر مضان ا ور صد قہ و سخا و ت
56ر و ز ہ ا و ر قبو لیت ِد عا ء
60ر مضان ا و ر قیا م ا للیل
62رمضان ا ور عشرِا خیر
66ا عتکا ف کی فضیلت
70حرفِ آخر
Flag Counter