Maktaba Wahhabi

حج اور عمرہ کے مسائل

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلی کیشنز

سال شائع: ذی الحجہ 1313ھ

مسئلہ 62: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حج قران کا احرام باندھا تھا۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ اَخْبِرْنِیْ اَبُّوْ طَلْحَةَ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِا قَرْنَ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ ۔رَوَاہُ ابْنُ مَاجَةَ [1] (صحیح) حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ مجھے حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج اور عمرہ ملا کر ادا کئے ۔اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ عَنْ اَنَسٍ رضی اللّٰهُ عنہ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِیَّ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم یَقُوْلُ: لَبَّیْکَ بِعُمْرَةٍ وَحَجَّةٍ ۔رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[2] (صحیح) حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ”میں عمرے اور حج کے لئے حاضر ہوں۔“ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 63: جو حاجی قربانی کا جانور اپنی رہائش گاہ سے مکہ لے جائے‘ وہ صرف حج قران ہی ادا کرسکتاہے۔ مسئلہ 64: حج تمتع کا احرام باندھنا افضل ہے۔ عَنْ عَائِشَةَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا اَنَّہَا قَالَتْ قَدِمَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم لِاَرْبَعٍ مَضَیْنَ مِنْ ذِیْ الْحِجَّةِ اَوْ خَمْسٍ فَدَخَلَ عَلَیَّ وَہُوَ غَضْبَانُ فَقُلْتُ مَنْ اَغْضَبَکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم اَدْخَلَہُ اللّٰہُ النَّارَ قَالَ (( اَوَمَا شَعَرْتِ اَنِّیْ اَمَرْتُ النَّاسَ بِاَمْرٍ فَاِذَا ہُمْ یَتَرَدَّدُوْنَ)) قَالَ الْحَکَمُ: کَاَنَّہُمْ یَتَرَدَّدُوْنَ اَحْسِبُ (( وَلَوْ اَنِّیْ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ اَمْرِیْ مَا اسْتَدْبَرْتُ مَا سُقْتُ الْہَدْیَ مَعِیَ حَتّٰی اَشْتَرِیَہُ ثُمَّ اَحِلُّ کَمَا حَلُّوْا ))رَوَاہُ مُسْلِمٌ[3] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ذی الحجہ کی چوتھی یا پانچویں تاریخ کو مکہ پہنچے اور غصہ کی حالت میں میرے پاس تشریف لائے۔ میں نے عرض کیا ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اللہ اس کو آگ میں
x
صفحہعنوان
6بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمـٰنِ الرَّحِيمِ
34اَحْکَامُ الْحَجِّ وَالْعُمْرَۃِ مُخْتَصَرًا حج اور عمرہ کے مسائل ایک نظر میں
42صِفَۃُ الْعُمْرَۃِ الْمَاثُوْرَۃِ مُخْتَصَرًا عمرہ کا مسنون طریقہ‘ ایک نظر میں
44حج تمتع کا مسنون طریقہ ایک نظر میں
46حج افراد کا مسنون طریقہ ایک نظر میں
48فَرْضِیَّةُ الْحَجِّ حج کی فرضیت
50فَضْلُ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ حج اور عمرہ کی فضیلت
56أَہَمِیَّةُ الْحَجِّ حج کی اہمیت
58أَلْحَجُّ وَالْعُمْرَةُ فِیْ ضَوْءِ الْقُرْآنِ حج اور عمرہ قرآن مجید کی روشنی میں
64شُرُوْطُ أَلْحَجٍّ حج کی شرائط
69أَلْمَوَاقِیْتُ <mfnote> میقات کے مسائل
76احرام کی قسمیں
80حج کی نیت کو عمرہ کی نیت میں بدلنا
81احرام کے مسائل
87حالت احرام میں جائز امور
94حالت احرام میں ممنوع امور <mfnote>
99اَلْفِدْیَةُ فدیہ کے مسائل
103اَلتَّلْبِیَةُ <mfnote> تلبیہ کے مسائل
107مکہ مکرمہ اور مسجد حرام میں داخل ہونے کے مسائل
111طواف <mfnote> کی اقسام
113اَلطَّوَافُ طواف کے مسائل
127حاجی پر کتنے طواف واجب ہیں
129اَلسَّعْیُ سعی کے مسائل
137عَلَی الْحَاجِّ کَمْ سَعْیًا حاجی پر کتنی سعی واجب ہیں
139ایام حج کے مسائل
1398 ذِیْ الْحَجَّۃِ یَوْمُ التَّرْوِیَّۃِ 8 ذی الحجہ( یوم الترویہ) کے مسائل <mfnote>
1419 ذِیْ الْحَجَّۃِ یَوْمُ الْعَرَفَۃِ 9 ذی الحجہ (یوم عرفہ) کے مسائل
1489 ذِیْ الْحَجَّۃِ (لَیْلَۃُ الْجَمْعِ) <mfnote> 9 ذی الحجہ(مزدلفہ کی رات) کے مسائل
15210 ذِیْ الْحَجَّہ‘ یَوْ ُم النَّحْرِ 10 ذی الحجہ(قربانی کے دن) کے مسائل
155رَمْیُ الْجَمْرَۃِ الْعَقَبَۃِ جمرہ عقبہ کی رمی کے مسائل
161قربانی کے مسائل
165سرمنڈوانے اور بال کٹوانے کے مسائل
168طواف زیارت کے مسائل
170ایام تشریق کے مسائل
174طواف وداع
176خواتین کا حج
179حَـــــــــجُّ الصَّبِیِ بچہ کاحج
181أَلْحَـــــــــجُّ عَنِ الْغَیْرِ دوسروں کی طرف سے حج کرنے کے مسائل
181(ا)اَلْحَجُّ عَنِ الْحَیِّ زندہ آدمی کی طرف سے حج کرنا
183(ب)اَلْحَجُّ عَنِ الْمَیِّتِ میت کی طرف سے حج اداکرنا
185حُرْمَۃِ مَکَّۃِ الْمُکَرْمَۃِ مکہ مکرمہ کی حرمت کے مسائل
189مدینہ منورہ کی حرمت کے مسائل
193زیارت مسجدنبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مسائل
196زِیَارَۃُ قَــــــــبْرِالنَّبِیِّ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم قبر مبارک کی زیارت کے مسائل
202زِیَارَۃُ مَسْــــــجِدِ قُبَاءَ مسجدقباء کی زیارت کے مسائل
203زِیَارَۃُ الْقُبُـــــــــــوْرِ قبروں کی زیارت کے مسائل
204خُطْبَاتُ حَجَّۃِ الْوَدَاعِ خطبات حجۃ الوداع
212مَسَائِلٌ مُّتَفَــــــــرقَۃٌ متفرق مسائل
222اَلْـادْعِیَۃُ مِنَ الْکِتَابِ وَالسُّنَّۃِ قرآن مجید اور حدیث شریف کی دعائیں
Flag Counter