Maktaba Wahhabi

حج اور عمرہ کے مسائل

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلی کیشنز

سال شائع: ذی الحجہ 1313ھ

21. سبز ستونوں کے درمیان (مردوں کا) تیز تیز چلنا۔ (مسئلہ نمبر 216) 22. دوران سعی جو بھی قرآنی یا نبوی دعائیں یاد ہوں وہ پڑھنا۔ (مسئلہ نمبر 218) 23. صفا سے مروہ تک ایک چکر شمار کر کے سات چکر پورے کرنا۔ (مسئلہ نمبر 219) 24. سعی کے بعد مردوں کا سارے سر سے بال کٹوانا یا سر منڈوانا اور خواتین کا صرف ایک یا دو پور بال کاٹنا۔ (مسئلہ نمبر 225) 25. احرام کی چادریں اتار کر عام لباس پہننا۔ (مسئلہ نمبر 226) وضاحت: مفصل مسائل آئندہ ابواب میں ملاحظہ فرمائیں۔ حج تمتع کا مسنون طریقہ ایک نظر میں 1. میقات سے عمرہ کا احرام باندھ کر مکہ مکرمہ آنا اور عمرہ ادا کرنے کے بعد احرام اتار دینا [1] (مسئلہ نمبر 51۔ 64) 2. 8 ذی الحجہ (یوم الترویہ) کو مکہ مکرمہ میں اپنی قیام گاہ سے حج کے لئے احرام باندھنا۔ (مسئلہ نمبر 235) 3. احرام باندھنے سے قبل لَبَّیْکَ حَجًّا کہہ کر حج کی نیت کرنا۔(مسئلہ نمبر 82) 4. احرام باندھنے سے قبل غسل کرنا اور جسم پر خوشبو لگانا۔ (مسئلہ نمبر 78، 79) 5. بیمار آدمی کا احرام باندھتے وقت اَللّٰھُمَّ مَحَلِّی حَیْثُ حَبَسَتَنِیْ (اے اللہ! میرے احرام کھولنے کی جگہ وہی ہے جہاں تو نے مجھے روک لیا) کہنا۔(مسئلہ نمبر 89) 6. ممکن ہو تو نماز ظہر ادا کرنے کے بعد احرام باندھنا۔(مسئلہ نمبر 80) 7. احرام باندھنے کے بعد بلند آواز سے تلبیہ کہنا اور ایک بار یہ الفاظ ادا کرنا اَللّٰھُمَّ ھٰذِہٖ حَجَۃٌ لاَ رِیَائَ فِیْھَا وَلاَ سُمْعَۃَ ’’یا اللہ! میرے اس حج سے نہ دکھاوا مقصود ہے نہ شہرت مطلوب ہے)(مسئلہ نمبر 127، 131) 8. 8 ذی الحجہ کو احرام باندھنے کے بعد ظہر سے قبل تلبیہ کہتے ہوئے منیٰ پہنچنا اور وہاں ظہر‘ عصر‘ مغرب‘ عشاء اور فجر کی (پانچ) نمازیں قصر کر کے اپنے اپنے وقت پر باجماعت ادا کرنا(مسئلہ نمبر 235، 238، 239)
x
صفحہعنوان
6بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمـٰنِ الرَّحِيمِ
34اَحْکَامُ الْحَجِّ وَالْعُمْرَۃِ مُخْتَصَرًا حج اور عمرہ کے مسائل ایک نظر میں
42صِفَۃُ الْعُمْرَۃِ الْمَاثُوْرَۃِ مُخْتَصَرًا عمرہ کا مسنون طریقہ‘ ایک نظر میں
44حج تمتع کا مسنون طریقہ ایک نظر میں
46حج افراد کا مسنون طریقہ ایک نظر میں
48فَرْضِیَّةُ الْحَجِّ حج کی فرضیت
50فَضْلُ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ حج اور عمرہ کی فضیلت
56أَہَمِیَّةُ الْحَجِّ حج کی اہمیت
58أَلْحَجُّ وَالْعُمْرَةُ فِیْ ضَوْءِ الْقُرْآنِ حج اور عمرہ قرآن مجید کی روشنی میں
64شُرُوْطُ أَلْحَجٍّ حج کی شرائط
69أَلْمَوَاقِیْتُ <mfnote> میقات کے مسائل
76احرام کی قسمیں
80حج کی نیت کو عمرہ کی نیت میں بدلنا
81احرام کے مسائل
87حالت احرام میں جائز امور
94حالت احرام میں ممنوع امور <mfnote>
99اَلْفِدْیَةُ فدیہ کے مسائل
103اَلتَّلْبِیَةُ <mfnote> تلبیہ کے مسائل
107مکہ مکرمہ اور مسجد حرام میں داخل ہونے کے مسائل
111طواف <mfnote> کی اقسام
113اَلطَّوَافُ طواف کے مسائل
127حاجی پر کتنے طواف واجب ہیں
129اَلسَّعْیُ سعی کے مسائل
137عَلَی الْحَاجِّ کَمْ سَعْیًا حاجی پر کتنی سعی واجب ہیں
139ایام حج کے مسائل
1398 ذِیْ الْحَجَّۃِ یَوْمُ التَّرْوِیَّۃِ 8 ذی الحجہ( یوم الترویہ) کے مسائل <mfnote>
1419 ذِیْ الْحَجَّۃِ یَوْمُ الْعَرَفَۃِ 9 ذی الحجہ (یوم عرفہ) کے مسائل
1489 ذِیْ الْحَجَّۃِ (لَیْلَۃُ الْجَمْعِ) <mfnote> 9 ذی الحجہ(مزدلفہ کی رات) کے مسائل
15210 ذِیْ الْحَجَّہ‘ یَوْ ُم النَّحْرِ 10 ذی الحجہ(قربانی کے دن) کے مسائل
155رَمْیُ الْجَمْرَۃِ الْعَقَبَۃِ جمرہ عقبہ کی رمی کے مسائل
161قربانی کے مسائل
165سرمنڈوانے اور بال کٹوانے کے مسائل
168طواف زیارت کے مسائل
170ایام تشریق کے مسائل
174طواف وداع
176خواتین کا حج
179حَـــــــــجُّ الصَّبِیِ بچہ کاحج
181أَلْحَـــــــــجُّ عَنِ الْغَیْرِ دوسروں کی طرف سے حج کرنے کے مسائل
181(ا)اَلْحَجُّ عَنِ الْحَیِّ زندہ آدمی کی طرف سے حج کرنا
183(ب)اَلْحَجُّ عَنِ الْمَیِّتِ میت کی طرف سے حج اداکرنا
185حُرْمَۃِ مَکَّۃِ الْمُکَرْمَۃِ مکہ مکرمہ کی حرمت کے مسائل
189مدینہ منورہ کی حرمت کے مسائل
193زیارت مسجدنبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مسائل
196زِیَارَۃُ قَــــــــبْرِالنَّبِیِّ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم قبر مبارک کی زیارت کے مسائل
202زِیَارَۃُ مَسْــــــجِدِ قُبَاءَ مسجدقباء کی زیارت کے مسائل
203زِیَارَۃُ الْقُبُـــــــــــوْرِ قبروں کی زیارت کے مسائل
204خُطْبَاتُ حَجَّۃِ الْوَدَاعِ خطبات حجۃ الوداع
212مَسَائِلٌ مُّتَفَــــــــرقَۃٌ متفرق مسائل
222اَلْـادْعِیَۃُ مِنَ الْکِتَابِ وَالسُّنَّۃِ قرآن مجید اور حدیث شریف کی دعائیں
Flag Counter