Maktaba Wahhabi

حج اور عمرہ کے مسائل

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلی کیشنز

سال شائع: ذی الحجہ 1313ھ

194
عَنْ اَبِیْ حُمَیْدٍ اَوْ عَنْ اَبِیْ اُسَیْدٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم (( اِذَا دَخَلَ اَحَدُکُمُ الْمَسْجِدَ فَلْیَقُلْ (( اَللّٰہُمَّ افتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ)) وَاِذَا خَرَجَ فَلْیَقُلْ ((اَللّٰہُمَّ اِنِّی اَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت ابو حمید یا ابو اسید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جب کوئی شخص مسجد میں داخل ہو وہ یہ دعا مانگے ’’یا اللہ! میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔‘‘ اور جب مسجد سے باہر نکلے تو یہ دعا مانگے’’یا اللہ! میں تیرے فضل کا طالب ہوں۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 408: مسجد میں داخل ہونے کے بعد پہلے تحیۃ المسجد ادا کرنی چاہئے پھر قبر مبارک پر حاضر ہو کر درود و سلام پڑھنا چاہئے۔ عَنْ اَبِیْ قَتَادَۃَ رضی اللّٰهُ عنہ قَالَ دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ وَرَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم جَالِسٌ بَیْنَ ظَہْرَانِی النَّاسِ قَالَ فَجَلَسْتُ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم (( مَا مَنَعْکَ اَنْ تَرْکَعْ رَکْعَتَیْنِ قَبْلَ اَنْ تَجْلِسَ؟)) قَالَ: فَقُلْتُ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم رَاَیْتُکَ جَالِسًا وَالنَاسُ جُلُوْسٌ، قَالَ (( فَاِذَا دَخَلَ اَحَدُکُمُ الْمَسْجِدَ فَلاَ یَجْلِسَ حَتّٰی یَرْکَعْ رَکْعَتَیْنِ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں مسجد نبوی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) میں حاضر ہوا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے درمیان تشریف فرما تھے۔ میں بھی ان کے پاس بیٹھ گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’بیٹھنے سے پہلے دو رکعتیں (تحیۃ المسجد) پڑھنے سے آپ کو کس چیز نے روکا؟‘‘ حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا ’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے آپ کو اور لوگوں کو بیٹھے دیکھا (تومیں بھی بیٹھ گیا)‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’ جب کوئی شخص مسجد میں آئے تو اس وقت تک نہ بیٹھے جب تک دو رکعت (تحیۃ المسجد) ادا نہ کر لے۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 409: مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں اگر روضۃ الجنۃ میں عبادت کرنے کا موقع مل جائے تو وہ زیادہ اجر و ثواب کا باعث ہے۔
x
صفحہعنوان
6بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمـٰنِ الرَّحِيمِ
34اَحْکَامُ الْحَجِّ وَالْعُمْرَۃِ مُخْتَصَرًا حج اور عمرہ کے مسائل ایک نظر میں
42صِفَۃُ الْعُمْرَۃِ الْمَاثُوْرَۃِ مُخْتَصَرًا عمرہ کا مسنون طریقہ‘ ایک نظر میں
44حج تمتع کا مسنون طریقہ ایک نظر میں
46حج افراد کا مسنون طریقہ ایک نظر میں
48فَرْضِیَّةُ الْحَجِّ حج کی فرضیت
50فَضْلُ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ حج اور عمرہ کی فضیلت
56أَہَمِیَّةُ الْحَجِّ حج کی اہمیت
58أَلْحَجُّ وَالْعُمْرَةُ فِیْ ضَوْءِ الْقُرْآنِ حج اور عمرہ قرآن مجید کی روشنی میں
64شُرُوْطُ أَلْحَجٍّ حج کی شرائط
69أَلْمَوَاقِیْتُ <mfnote> میقات کے مسائل
76احرام کی قسمیں
80حج کی نیت کو عمرہ کی نیت میں بدلنا
81احرام کے مسائل
87حالت احرام میں جائز امور
94حالت احرام میں ممنوع امور <mfnote>
99اَلْفِدْیَةُ فدیہ کے مسائل
103اَلتَّلْبِیَةُ <mfnote> تلبیہ کے مسائل
107مکہ مکرمہ اور مسجد حرام میں داخل ہونے کے مسائل
111طواف <mfnote> کی اقسام
113اَلطَّوَافُ طواف کے مسائل
127حاجی پر کتنے طواف واجب ہیں
129اَلسَّعْیُ سعی کے مسائل
137عَلَی الْحَاجِّ کَمْ سَعْیًا حاجی پر کتنی سعی واجب ہیں
139ایام حج کے مسائل
1398 ذِیْ الْحَجَّۃِ یَوْمُ التَّرْوِیَّۃِ 8 ذی الحجہ( یوم الترویہ) کے مسائل <mfnote>
1419 ذِیْ الْحَجَّۃِ یَوْمُ الْعَرَفَۃِ 9 ذی الحجہ (یوم عرفہ) کے مسائل
1489 ذِیْ الْحَجَّۃِ (لَیْلَۃُ الْجَمْعِ) <mfnote> 9 ذی الحجہ(مزدلفہ کی رات) کے مسائل
15210 ذِیْ الْحَجَّہ‘ یَوْ ُم النَّحْرِ 10 ذی الحجہ(قربانی کے دن) کے مسائل
155رَمْیُ الْجَمْرَۃِ الْعَقَبَۃِ جمرہ عقبہ کی رمی کے مسائل
161قربانی کے مسائل
165سرمنڈوانے اور بال کٹوانے کے مسائل
168طواف زیارت کے مسائل
170ایام تشریق کے مسائل
174طواف وداع
176خواتین کا حج
179حَـــــــــجُّ الصَّبِیِ بچہ کاحج
181أَلْحَـــــــــجُّ عَنِ الْغَیْرِ دوسروں کی طرف سے حج کرنے کے مسائل
181(ا)اَلْحَجُّ عَنِ الْحَیِّ زندہ آدمی کی طرف سے حج کرنا
183(ب)اَلْحَجُّ عَنِ الْمَیِّتِ میت کی طرف سے حج اداکرنا
185حُرْمَۃِ مَکَّۃِ الْمُکَرْمَۃِ مکہ مکرمہ کی حرمت کے مسائل
189مدینہ منورہ کی حرمت کے مسائل
193زیارت مسجدنبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مسائل
196زِیَارَۃُ قَــــــــبْرِالنَّبِیِّ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم قبر مبارک کی زیارت کے مسائل
202زِیَارَۃُ مَسْــــــجِدِ قُبَاءَ مسجدقباء کی زیارت کے مسائل
203زِیَارَۃُ الْقُبُـــــــــــوْرِ قبروں کی زیارت کے مسائل
204خُطْبَاتُ حَجَّۃِ الْوَدَاعِ خطبات حجۃ الوداع
212مَسَائِلٌ مُّتَفَــــــــرقَۃٌ متفرق مسائل
222اَلْـادْعِیَۃُ مِنَ الْکِتَابِ وَالسُّنَّۃِ قرآن مجید اور حدیث شریف کی دعائیں
Flag Counter