Maktaba Wahhabi

حج اور عمرہ کے مسائل

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلی کیشنز

سال شائع: ذی الحجہ 1313ھ

153
عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم رَمٰی جَمْرَۃَ الْعَقَبَۃِ ثُمَّ انْصَرَفَ اِلَی الْبُدْنِ فَنَحَرَہَا وَالْحَجَّامُ جَالِسٌ وَقَالَ بِیَدِہٖ عَنْ رَاسِہٖ فَحَلَقَ شِقَّہٗ الْاَیْمَنَ فَقَسَمَہٗ فِیْمَن یَلِیْہِ ثُمَّ قَالَ اِحْلِقِ الشِّقَّ الْآخَرَ ، فَقَالَ (( اَیْنَ اَبُوْ طَلْحَۃَ ؟ )) فَاَعْطَاہُ اِیَّاہُ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (مزدلفہ سے منیٰ آنے کے بعد پہلے) جمرہ عقبہ کو کنکریاں ماریں پھر اونٹوں کی طرف تشریف لائے اور انہیں ذبح کیا (پاس ہی) حجام بیٹھا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ہاتھ کے اشارے سے سر مونڈنے کا حکم دیا۔ اس نے سر کا دایاں حصہ مونڈ دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بال نزدیک بیٹھے ہوئے لوگوں میں تقسیم کر دئیے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجا م کو سر کا بایاں حصہ مونڈنے کا حکم دیا۔ پھر پوچھا ’’ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کہاں ہے؟‘‘ (وہ حاضر ہوئے تو) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ بال ان کو عنایت فرما دئیے۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم اَفَاضَ یَوْمَ النَّحْرِ ثُمَّ رَجَعَ فَصَلَّی الظُّہْرَ بَمَنًی رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کے دن ہی طواف افاضہ کیا پھر (مکہ سے) منیٰ واپس جا کر نماز ظہر ادا فرمائی۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 283: قربانی کے دن جمرہ عقبہ پر رمی (کنکریاں مارنا)‘ قربانی‘ حجامت اور طواف زیارت بالترتیب کرنے افضل ہیں لیکن اگر کوئی شخص جانے بوجھے یا بے جانے بوجھے یا بھول کر آگے پیچھے کردے تو کوئی حرج نہیں۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ث قَالَ وَقَفَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم فِیْ حَجَّۃِ الْوَدَاعِ بِمَنًی لِلنَّاسِ یَسْاَلُوْنَہٗ فَجَائَ رَجُلٌ فَقَالَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم لَمْ اَشْعُرْ فَحَلَقْتُ قَبْلَ اَنْ اَنْحَرَ فَقَالَ (( اِذْبَحْ وَلاَ حَرَجَ )) ثُمَّ جَائَ ٗہ رَجُلٌ آخَرُ فَقَالَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم لَمْ اَشْعُرْ فَنَحَرْتُ قَبْلَ اَنْ اَرْمِیْ فَقَالَ (( اِرْمِ وَلاَ حَرَجَ )) قَالَ فَمَا سُئِلَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم عَنْ شَیْئٍ قُدِّمَ وَلاَ
x
صفحہعنوان
6بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمـٰنِ الرَّحِيمِ
34اَحْکَامُ الْحَجِّ وَالْعُمْرَۃِ مُخْتَصَرًا حج اور عمرہ کے مسائل ایک نظر میں
42صِفَۃُ الْعُمْرَۃِ الْمَاثُوْرَۃِ مُخْتَصَرًا عمرہ کا مسنون طریقہ‘ ایک نظر میں
44حج تمتع کا مسنون طریقہ ایک نظر میں
46حج افراد کا مسنون طریقہ ایک نظر میں
48فَرْضِیَّةُ الْحَجِّ حج کی فرضیت
50فَضْلُ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ حج اور عمرہ کی فضیلت
56أَہَمِیَّةُ الْحَجِّ حج کی اہمیت
58أَلْحَجُّ وَالْعُمْرَةُ فِیْ ضَوْءِ الْقُرْآنِ حج اور عمرہ قرآن مجید کی روشنی میں
64شُرُوْطُ أَلْحَجٍّ حج کی شرائط
69أَلْمَوَاقِیْتُ <mfnote> میقات کے مسائل
76احرام کی قسمیں
80حج کی نیت کو عمرہ کی نیت میں بدلنا
81احرام کے مسائل
87حالت احرام میں جائز امور
94حالت احرام میں ممنوع امور <mfnote>
99اَلْفِدْیَةُ فدیہ کے مسائل
103اَلتَّلْبِیَةُ <mfnote> تلبیہ کے مسائل
107مکہ مکرمہ اور مسجد حرام میں داخل ہونے کے مسائل
111طواف <mfnote> کی اقسام
113اَلطَّوَافُ طواف کے مسائل
127حاجی پر کتنے طواف واجب ہیں
129اَلسَّعْیُ سعی کے مسائل
137عَلَی الْحَاجِّ کَمْ سَعْیًا حاجی پر کتنی سعی واجب ہیں
139ایام حج کے مسائل
1398 ذِیْ الْحَجَّۃِ یَوْمُ التَّرْوِیَّۃِ 8 ذی الحجہ( یوم الترویہ) کے مسائل <mfnote>
1419 ذِیْ الْحَجَّۃِ یَوْمُ الْعَرَفَۃِ 9 ذی الحجہ (یوم عرفہ) کے مسائل
1489 ذِیْ الْحَجَّۃِ (لَیْلَۃُ الْجَمْعِ) <mfnote> 9 ذی الحجہ(مزدلفہ کی رات) کے مسائل
15210 ذِیْ الْحَجَّہ‘ یَوْ ُم النَّحْرِ 10 ذی الحجہ(قربانی کے دن) کے مسائل
155رَمْیُ الْجَمْرَۃِ الْعَقَبَۃِ جمرہ عقبہ کی رمی کے مسائل
161قربانی کے مسائل
165سرمنڈوانے اور بال کٹوانے کے مسائل
168طواف زیارت کے مسائل
170ایام تشریق کے مسائل
174طواف وداع
176خواتین کا حج
179حَـــــــــجُّ الصَّبِیِ بچہ کاحج
181أَلْحَـــــــــجُّ عَنِ الْغَیْرِ دوسروں کی طرف سے حج کرنے کے مسائل
181(ا)اَلْحَجُّ عَنِ الْحَیِّ زندہ آدمی کی طرف سے حج کرنا
183(ب)اَلْحَجُّ عَنِ الْمَیِّتِ میت کی طرف سے حج اداکرنا
185حُرْمَۃِ مَکَّۃِ الْمُکَرْمَۃِ مکہ مکرمہ کی حرمت کے مسائل
189مدینہ منورہ کی حرمت کے مسائل
193زیارت مسجدنبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مسائل
196زِیَارَۃُ قَــــــــبْرِالنَّبِیِّ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم قبر مبارک کی زیارت کے مسائل
202زِیَارَۃُ مَسْــــــجِدِ قُبَاءَ مسجدقباء کی زیارت کے مسائل
203زِیَارَۃُ الْقُبُـــــــــــوْرِ قبروں کی زیارت کے مسائل
204خُطْبَاتُ حَجَّۃِ الْوَدَاعِ خطبات حجۃ الوداع
212مَسَائِلٌ مُّتَفَــــــــرقَۃٌ متفرق مسائل
222اَلْـادْعِیَۃُ مِنَ الْکِتَابِ وَالسُّنَّۃِ قرآن مجید اور حدیث شریف کی دعائیں
Flag Counter