Maktaba Wahhabi

حج اور عمرہ کے مسائل

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلی کیشنز

سال شائع: ذی الحجہ 1313ھ

140
مسئلہ 238: منیٰ میں 8 ذی الحجہ کی نماز ظہر‘ عصر‘ مغرب‘ عشاء اور 9ذی الحجہ کی نماز فجر‘ پانچ نمازیں مکمل کرنا مسنون ہے۔ عَنْ جِابِرٍص فِیْ حَدِیْثِ حَجَّۃِ الْوَدَاعِ…فَلَمَّا کَانَ یَوْمُ التَّرْوِیَّۃِ تَوَجَّہُوْا اِلٰی مِنًی فَاَہَلُّوْا بِالْحَجِّ وَرَکِبَ رَسُوْلُ اللّٰہِا فَصَلّٰی بِہَا الظُّہْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعَشِائَ وَ الْفَجَرَ ثُمَّ مَکَثَ قَلِیْلاً حَتّٰی طَلَعَتِ الشَّمْسُ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے حجۃ الوداع کی حدیث میں روایت ہے جب یوم ترویہ(8 ذی الحجہ) کا دن آیا‘ تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے (مکہ مکرمہ سے ہی) احرام باندھا اور منیٰ کے لئے روانہ ہوئے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سواری پر نکلے اور منیٰ میں ظہر‘ عصر‘ مغرب اور عشاء اور (9 ذی الحجہ کی) فجر کی نمازیں ادا کیں۔ پھر (عرفات روانہ ہونے سے قبل) تھوڑی دیر رکے۔ یہاں تک کہ سورج طلوع ہو گیا۔ (پھر عرفات روانہ ہوئے) اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 239: 8 ذی الحجہ کو ظہر سے قبل منیٰ پہنچنا اور وہاں پانچ نمازیں ادا کرنا سنت ہے، واجب نہیں۔ اَنَّ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا لَمْ تَخْرُجْ مِنْ مَکَّۃِ یَوْمَ التَّرْوِیَۃِ حَتّٰی دَخَلَ اللَّیْلَ وَذَہَبَ ثُلُثَہٗ۔ رَوَاہُ اْبُن المُنْذِرِ[2] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا 8ذی الحجہ کو مکہ مکرمہ سے منیٰ رات گئے پہنچیں حتی کہ ایک تہائی رات گزر گئی۔ اسے ابن منذر نے روایت کیا ہے۔ وضاحت: اگر کوئی شخص8 ذی الحجہ کو منیٰ نہ جاسکے اور9 ذی الحجہ کو سیدھا عرفات پہنچ جائے تو اس پر کوئی گناہ نہیں نہ ہی کوئی دم یا فدیہ ہے۔ مسئلہ 240: دوران حج منیٰ، عرفات، مزدلفہ ہر جگہ مقامی اور غیر مقامی سب لوگوں کو تمام نمازیں قصر ادا کرنا چاہئیں۔ عَنْ حَارِثَۃَ ابْنِ وَہْبٍ الْخُزَاعِیِّ رضی اللّٰهُ عنہ قَالَ صَلَّیْتُ خَلْفَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم بِمَنًی وَالنَّاسُ اَکْثَرُ مَا کَانُوْا فَصَلّٰی رَکْعَتَیْنِ فِیْ حَجَّۃِ الْوَدَاعِ۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ[3]
x
صفحہعنوان
6بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمـٰنِ الرَّحِيمِ
34اَحْکَامُ الْحَجِّ وَالْعُمْرَۃِ مُخْتَصَرًا حج اور عمرہ کے مسائل ایک نظر میں
42صِفَۃُ الْعُمْرَۃِ الْمَاثُوْرَۃِ مُخْتَصَرًا عمرہ کا مسنون طریقہ‘ ایک نظر میں
44حج تمتع کا مسنون طریقہ ایک نظر میں
46حج افراد کا مسنون طریقہ ایک نظر میں
48فَرْضِیَّةُ الْحَجِّ حج کی فرضیت
50فَضْلُ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ حج اور عمرہ کی فضیلت
56أَہَمِیَّةُ الْحَجِّ حج کی اہمیت
58أَلْحَجُّ وَالْعُمْرَةُ فِیْ ضَوْءِ الْقُرْآنِ حج اور عمرہ قرآن مجید کی روشنی میں
64شُرُوْطُ أَلْحَجٍّ حج کی شرائط
69أَلْمَوَاقِیْتُ <mfnote> میقات کے مسائل
76احرام کی قسمیں
80حج کی نیت کو عمرہ کی نیت میں بدلنا
81احرام کے مسائل
87حالت احرام میں جائز امور
94حالت احرام میں ممنوع امور <mfnote>
99اَلْفِدْیَةُ فدیہ کے مسائل
103اَلتَّلْبِیَةُ <mfnote> تلبیہ کے مسائل
107مکہ مکرمہ اور مسجد حرام میں داخل ہونے کے مسائل
111طواف <mfnote> کی اقسام
113اَلطَّوَافُ طواف کے مسائل
127حاجی پر کتنے طواف واجب ہیں
129اَلسَّعْیُ سعی کے مسائل
137عَلَی الْحَاجِّ کَمْ سَعْیًا حاجی پر کتنی سعی واجب ہیں
139ایام حج کے مسائل
1398 ذِیْ الْحَجَّۃِ یَوْمُ التَّرْوِیَّۃِ 8 ذی الحجہ( یوم الترویہ) کے مسائل <mfnote>
1419 ذِیْ الْحَجَّۃِ یَوْمُ الْعَرَفَۃِ 9 ذی الحجہ (یوم عرفہ) کے مسائل
1489 ذِیْ الْحَجَّۃِ (لَیْلَۃُ الْجَمْعِ) <mfnote> 9 ذی الحجہ(مزدلفہ کی رات) کے مسائل
15210 ذِیْ الْحَجَّہ‘ یَوْ ُم النَّحْرِ 10 ذی الحجہ(قربانی کے دن) کے مسائل
155رَمْیُ الْجَمْرَۃِ الْعَقَبَۃِ جمرہ عقبہ کی رمی کے مسائل
161قربانی کے مسائل
165سرمنڈوانے اور بال کٹوانے کے مسائل
168طواف زیارت کے مسائل
170ایام تشریق کے مسائل
174طواف وداع
176خواتین کا حج
179حَـــــــــجُّ الصَّبِیِ بچہ کاحج
181أَلْحَـــــــــجُّ عَنِ الْغَیْرِ دوسروں کی طرف سے حج کرنے کے مسائل
181(ا)اَلْحَجُّ عَنِ الْحَیِّ زندہ آدمی کی طرف سے حج کرنا
183(ب)اَلْحَجُّ عَنِ الْمَیِّتِ میت کی طرف سے حج اداکرنا
185حُرْمَۃِ مَکَّۃِ الْمُکَرْمَۃِ مکہ مکرمہ کی حرمت کے مسائل
189مدینہ منورہ کی حرمت کے مسائل
193زیارت مسجدنبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مسائل
196زِیَارَۃُ قَــــــــبْرِالنَّبِیِّ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم قبر مبارک کی زیارت کے مسائل
202زِیَارَۃُ مَسْــــــجِدِ قُبَاءَ مسجدقباء کی زیارت کے مسائل
203زِیَارَۃُ الْقُبُـــــــــــوْرِ قبروں کی زیارت کے مسائل
204خُطْبَاتُ حَجَّۃِ الْوَدَاعِ خطبات حجۃ الوداع
212مَسَائِلٌ مُّتَفَــــــــرقَۃٌ متفرق مسائل
222اَلْـادْعِیَۃُ مِنَ الْکِتَابِ وَالسُّنَّۃِ قرآن مجید اور حدیث شریف کی دعائیں
Flag Counter