Maktaba Wahhabi

زکوٰۃ فرضیت، مصارف اور مسائل

مؤلف: عثمان صفدر

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سنٹر،کراچی

سال شائع: 2016

ہوں جیسے کپاس اور وہ اجناس جنہیں ذخیرہ نہ کیا جاسکتا ہو، جیسے سبزیاں وغیرہ، ان پر زکوٰۃ نہیں، اسی طرح پھلوں پر بھی زکوٰۃ نہیں ہے، البتہ جب ان پھلوں کو یا سبزیوں وغیرہ کو بیچا جائے اور اس سے حاصل کردہ رقم نصاب کو پہنچ جائے اور اس پر سال گزر جائے تو اس پر زکوٰۃ واجب ہوگی۔ زرعی پیداوار کا نصاب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمایا کہ :’’ پانچ وسق سے کم پر زکوٰۃ نہیں‘‘۔ وسق ایک پیمانہ ہے جس کا وزن تقریبا 130. 56 کلو ہے، اور پانچ وسق 652 کلو بنتے ہیں اور یہ تقریبا کم وبیش 19 من بنتے ہیں۔ جن اجناس پر زکوٰۃ ہے جب وہ نصاب تک پہنچ جائیں اور ان کی سیرابی میں اگر کسان کا خرچہ نہیں آتا یعنی وہ بارش یا نہروں کے ذریعہ سیراب ہوتی ہوں تو ان پر عشر یعنی دس (۱۰) فیصد زکوٰۃ ہے، اور جن کی سیرابی میں کسان کا خرچہ ہو جیسے ٹیوب ویل وغیرہ تو اس پر نصف العشر یعنی پانچ (۵) فیصد زکوٰۃ ہے۔ مویشی: یعنی اونٹ، گائے، اور بکریاں۔ ان کے علاوہ باقی جانوروں پر زکوٰۃ نہیں، البتہ جب ان کی تجارت کی جائے تو ان پر بھی زکوٰۃ ہے۔ مویشیوں پر زکوٰۃ اس وقت واجب ہوتی ہے جب وہ خود چرتے ہوں یا ان کے چارے پر مالک کا خرچہ نہ ہو۔مویشیوں میں سے ہر جنس کی زکوۃ الگ الگ ہے جس کی تفصیل کتب احادیث میں دیکھی جاسکتی ہے۔ وہ مویشی جنہیں اس غرض سے رکھا جائے کہ ان کا دودھ نکال کر بیچا جائے تو ان جانوروں کے عین پر زکوٰۃ نہیں بلکہ ان کی دودھ کی تجارت سے حاصل کردہ رقم پر زکوٰۃ ہے جب وہ نصاب کو پہنچ جائے۔اسی طرح وہ جانور جنہیں بیچنے کی غرض سے پالا جائے تو ان کے عین پر زکوٰۃ نہیں بلکہ ان کی تجارت سے حاصل کردہ رقم پر زکوۃ ہے۔ ٭ سامان تجارت: اس سے مراد وہ اشیاء ہیں جن کی تجارت کی جاتی ہو، چاہے ان کے عین پر زکوٰۃ ہو یا نہ ہو۔
x
صفحہعنوان
3زکوٰۃ کی تعریف
4٭ زکوٰۃ کی فرضیت و اہمیت
5٭ فر ضیت زکوٰۃ کی حکمتیں اور فوائد
5٭زکوٰۃ ادا نہ کرنے کی وعید
6٭زکوۃ کس پر واجب ہے؟
6٭ جن چیزوں پر زکوٰۃ واجب ہے
7سونے کا نصاب:
7چاندی کا نصاب:
7زیورات کی زکوٰۃ:
7کرنسی کا نصاب:
8وضاحت:
8شئیرز :
8بانڈز:
8زرعی پیداوار
9مویشی:
9٭ سامان تجارت:
10وضاحت:
10کرایہ پر دی گئی اشیاء:
10وضاحت:
10٭زکوٰۃ کے مصارف
13٭ مسافر:
Flag Counter