Maktaba Wahhabi

زکوٰۃ فرضیت، مصارف اور مسائل

مؤلف: عثمان صفدر

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سنٹر،کراچی

سال شائع: 2016

جائے گی‘‘۔(بخاری: 1331۔ مسلم: 19) ٭ فر ضیت زکوٰۃ کی حکمتیں اور فوائد زکوٰۃ کی صحیح طور پر ادائیگی کے معاشرہ پر، زکوٰۃ ادا کرنے والے کے نفس اور مال پر بہت اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں جن میں چند درج ذیل ہیں: ٭زکوٰۃ، مال میں اضافہ کا سبب ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿ وَمَآ اٰتَيْتُمْ مِّنْ زَكٰوةٍ تُرِيْدُوْنَ وَجْهَ اللّٰهِ فَاُولٰۗىِٕكَ هُمُ الْمُضْعِفُوْنَ﴾(الروم: ۳۹) ترجمہ:’’ اور جو کچھ صدقہ زکوٰۃ تم اللہ تعالیٰ کا منہ دیکھنے (اور خوشنودی کے لئے) دو تو ایسے لوگ ہی ہیں اپنا دوچند کرنے والے ہیں۔ ٭ انسان کے نفس اور مال کی پاکیزگی کا باعث ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿خُذْ مِنْ اَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً تُطَهِّرُھُمْ وَتُزَكِّيْهِمْ بِهَا وَصَلِّ عَلَيْهِمْ ﴾(التوبہ:103) ترجمہ:’’ آپ ان کے مالوں میں سے صدقہ لیجئے، جس کے ذریعہ سے آپ ان کو پاک صاف کر دیں اور ان کے لئے دعا کیجئے‘‘۔ ٭ غریبوں کے دل سے امراء کے خلاف حقد وحسد کےجذبات ختم کرنے کا سبب ہے۔ ٭ معاشرہ میں تعاون اور ہمدردی کے جذبات پروان چڑھانے میں معاون ہے۔ ٭زکوٰۃ ادا نہ کرنے کی وعید اس بات پر علماء کا اجماع ہے کہ زکوٰۃ کے وجوب کا انکار کرنے والا شخص کافر ہے، البتہ وہ شخص جو زکوٰۃ کے وجوب کا اقرار تو کرتا ہو لیکن زکوٰۃ ادا نہ کرے وہ کبیرہ گناہ کا مرتکب ہے، اللہ تعالیٰ نے ایسے افراد کے بارے میں سخت وعید بیان فرمائی ہےکہ: ﴿وَالَّذِيْنَ يَكْنِزُوْنَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ وَلَا يُنْفِقُوْنَهَا فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ ۙ فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ اَلِيْمٍ O ﴿يَّوْمَ يُحْمٰي عَلَيْهَا فِيْ نَارِ جَهَنَّمَ فَتُكْوٰي بِهَا جِبَاهُهُمْ وَجُنُوْبُهُمْ وَظُهُوْرُهُمْ ۭهٰذَا مَا كَنَزْتُمْ لِاَنْفُسِكُمْ فَذُوْقُوْا مَا كُنْتُمْ تَكْنِزُوْنَ﴾ (التوبہ: 34، 35) ترجمہ:’’ اور جو لوگ سونا چاندی کا خزانہ رکھتے ہیں اور اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے، انہیں دردناک
x
صفحہعنوان
3زکوٰۃ کی تعریف
4٭ زکوٰۃ کی فرضیت و اہمیت
5٭ فر ضیت زکوٰۃ کی حکمتیں اور فوائد
5٭زکوٰۃ ادا نہ کرنے کی وعید
6٭زکوۃ کس پر واجب ہے؟
6٭ جن چیزوں پر زکوٰۃ واجب ہے
7سونے کا نصاب:
7چاندی کا نصاب:
7زیورات کی زکوٰۃ:
7کرنسی کا نصاب:
8وضاحت:
8شئیرز :
8بانڈز:
8زرعی پیداوار
9مویشی:
9٭ سامان تجارت:
10وضاحت:
10کرایہ پر دی گئی اشیاء:
10وضاحت:
10٭زکوٰۃ کے مصارف
13٭ مسافر:
Flag Counter