Maktaba Wahhabi

مختصر مسائل و احکام نمازِ جنازہ

مؤلف: شیخ ابو عدنان محمد منیر مقر

ناشر: توحید پبلیکیشنز،بنگلور(اندیا)

سال شائع: 2006

جبکہ مستدرک حاکم(۱؍۳۵۴،۳۶۲)اور سنن کبریٰ بیہقی(۳؍۳۹۵)میں حضرت ابو رافع رضی اللہ عنہ سے مروی ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ((مَنْ غَسَلَ مُسْلِماً فَکَتَمَ عَلَیِْہِ غَفَرَ لَہٗ اللّٰہُ اَرْبَعِیْنَ مَرَّۃٍ.....)) ’’جس نے کسی مسلمان میّت کو غسل دیا اور اسکی پردہ پوشی کی اسے اللہ تعالیٰ چالیس مرتبہ بخشے گا۔‘‘ اس حدیث کو امام حاکم نے صحیح مسلم کی شرط کے مطابق صحیح قرار دیا ہے اور علّامہ ذہبی والبانی نے ان سے موافقت کی ہے۔ جبکہ معجم طبرانی کبیر میں((اربعین مرۃ))کی بجائے((اربعین کبیرۃ))ہے کہ’’اسکے چالیس کبیرہ گناہ بخش دیتا ہے۔‘‘ اس حدیث کی سند کے بارے میں امام منذری نے الترغیب والترغیب(۴؍۱۷۱)میں اور امام ہیثمی نے مجمع الزوائد میں کہا ہے کہ اس کے راوی صحیح کے قابلِ حجت راوی ہیں اور حافظ ابن حجر نے الدرایۃ(۱۴۰)میں اس کی سند کو قوّی قرار دیا ہے۔[1] بچے کی میّت کو غسل دینا: چھوٹی عمر کے لڑکے کو عورتوں کے اور لڑکی کو مردوں کے غسل دینے کے جواز پر تو سب آئمہ وفقہا ء کا اتفاق ہے لیکن چھوٹی عمر کی تعیین میں آئمہ کے مختلف اقوال ہیں،امام احمد کے نزدیک سات سال،امام اوزاعی کے نزدیک چار پانچ سال اور حضرت حسن بصری کے نزدیک ڈھائی تین سال ہے اور احناف کے نزدیک عورتیں صرف ایسے لڑکے کو غسل دے سکتی ہیں جو ابھی بات نہ کرنے لگا ہو۔[2]
x
صفحہعنوان
5ابتدائیہ
7مسائل و احکامِ نمازِجنازہ
7ذکرِموت،فکرِ آخرت:
9نوحہ خوانی اور سوگ و ماتم:
17احکام ا لجنائز کی وسعت:
18مریض کی ذمہ داریاں:
20حسنِ خاتمہ کی علامات ونشانیاں:
25خودکشی کی موت:
26خودکشی کرنے والے کی نمازِ جنازہ؟:
27لاَ اِلٰہَ اِلاَّاللّٰہ کی تلقین:
28تجہیزوتکفین اور جنازہ و تدفین میں جلدی کرنا:
30میت کو غسل دینا:
30شہید کا حکم:
31غسلِ میّت کا حقدار:
32بچے کی میّت کو غسل دینا:
33غسلِ میّت یا صرف تیمّم؟:
34بیوی کا خاوند کو اور خاوند کا بیوی کو غسل دینا:
34بیوی کے اپنے شوہر کو غسل دینے کے د لائلِ جواز:
35شوہر کے اپنی بیوی کو غسل دینے کے دلائلِ جواز:
37مانعین کے دلائل اور انکا جائزہ:
39غیر معروف لاش یا چند ٹکڑوں کا حکم:
40غسل ِ میّت اور ہماری حالت:
41غسل ِمیّت کا مسنون طریقہ:
42غسلِ میت کے سلسلہ میں بعض فقہی تشریحات:
44مُحرم کا غسل:
45غسل دینے والے پر غسل کا استحباب:
46کفن کاکپڑا:
47سفید کپڑ ے کی فضیلت:
48عورت کے کفن کے کپڑ ے:
48بوقتِ مجبوری کم کپڑ ے:
49اپنا کفن خود تیار کرکے رکھ لینا:
49اپنی قبر کھود کر رکھ لینا:
50مُحرم کا کفن:
50شہید کا کفن:
51کفن کو خوشبو لگانا:
51کفن کو زمزم میں بھگونے کی رسم:
52کفن پر دعائیہ کلمات لکھنے کا رواج:
52راہداری؟:
52جناز ے کو کندھا دینا:
53بلند آواز سے روتے ہوئے بخور اٹھائے چلنا:
54عورتوں کیلئے حکم:
54جنازہ کا حکم و طریقہ:
55میدان،جنازہ گاہ یا مسجد میں جنازہ:
56تحریف کا ایک نمونہ:
57دو یا تین صفیں بنا لینا:
58شرکاء جماعت کی تعداد و صف بندی:
58امام کہاں کھڑا ہو؟
59تکبیراتِ جنازہ اور ہاتھ باندھنا:
60سورۃ الفاتحہ پڑھنا:
63احناف و مالکیہ کا مسلک:
63دوسری قراء ت:
651۔پہلی دعاء:
662۔دوسری دعاء:
673۔تیسری دعاء:
684۔چوتھی دعاء:
685۔پانچویں دعاء:
696۔بچے کے جنازہ کی دعاء:
69سلام پھیرنا:
70جنازہ کے فوراََ بعد دعاء کرنے کی رسم:
70تدفین:
70دعاء ثبات و مغفرت:
71تکبیراتِ جنازہ کے ساتھ رفع الیدین:
73قراء ت سرّی یا جہری؟:
75دیگرمتفرّق مسائل ِ جنازہ
75نماز جنازہ غائبانہ:
77نماز جنازہ کا حکم:
79قبر پر نمازِ جنازہ:
80متعدد جنازوں کی ایک نماز:
80اوقاتِ ممانعتِ تدفین:
80میّت کی دوسرے ملک منتقلی:
81لحد یا شق؟
81بیوی کی تدفین میں شوہر کی شرکت:
82میّت کو قبر میں اتارنا:
82قبر پر مٹی ڈالنا:
83قبر کی اونچائی:
84قبرپر آذان؟
85اہلِ میت کے گھر کھانا ونوحہ:
86علماء احناف کے اقوال:
87بعض دیگر بدعات۔کتبِ فقۂ حنفیہ کی روشنی میں:
89قران خوانی:
89مقابر پر بدعات:
93مصادر ومراجع
Flag Counter