Maktaba Wahhabi

9 - 29
ہیں تاکہ یہ لوگ ہمیں اللہ کو رتبے میں قریب کریں جیسا کہ سورۃ زمر آیت نمبر ۳ میں فرمایا ہے۔بلکہ بعض تو یہ بھی سوچتے ہیں کہ شرک صرف بتوں اور پتھروں وغیرہ کی بندگی ہے باقی کوئی چیز بھی شرک نہیں۔شرک کے لئے کچھ صورتیں ہیں: (۱)۔ الاعتقاد بالسید او الولی او الامام او الشیخ وغیرھم بانھم یضرون او منفعون او یتصرفون بالکون و بحیاۃ الناس او انھم یعلمون الغیب او یطلعون علی اللوح المحفوظ او انھم حاضرون و ناظرون فی کل مکان او انھم و سائط بینھم و بین اللّٰه او یطلبون منھم المدد والغوث او یخافونھم و یرجونھم و یتوکلون علیھم او یشرعون لھم ما لم یاذن بہ اللّٰه کن الحلال و الحرام او یقدمون او امرھم علی امر اللّٰه کما قال تعالیٰ اتَّخَذُوا أَحْبَارَهُمْ وَرُهْبَانَهُمْ أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللّٰهِ(التوبۃ:۳۱) یہ عقیدہ رکھنا کہ سید،ولی اور امام وغیرہ سب ضرور نفع پہنچاتے ہیں اور سارے جہاں میں اور انسان کی زندگی میں تصرف بھی کرتے ہیں اور یہ غیب جانتے ہیں،لوح محفوظ پر علم رکھتے ہیں اور ہر جگہ میں حاضر اور دیکھنے والے ہیں اور یہ رابطے ہیں بندہ اور اللہ کے درمیان ساتھ ساتھ صدا اور فریادرسی بھی ان سے کرتے ہیں اور ان سے ڈر،اُمید اور توکل یہ سب ان پر کرتے ہیں اور ان کے لئے وہ چیزیں جائز قرار دیتے ہیں جن کی اللہ تعالیٰ نے کبھی اجازت نہیں دی چاہے وہ حلال ہوں یا حرام ہوں اور ساتھ ساتھ ان کے حکم اور فیصلے اللہ تعالیٰ کے حکم اور فیصلے سے آگے کرتے ہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:ان یہود و نصاری نے اپنے پیروں کو
Flag Counter