Maktaba Wahhabi

15 - 29
التمسح بالقبر و تعضیر الوجہ بترابہ تبرکا قبر کو مسح کرنا اور مزار کی مٹی سے اپنے چہرے کو گرد آلود کرنا اس نیت سے کہ یہ مبارک عمل ہے۔ وہ مختلف شرکیہ الفاظ جو کہ حرام ہیں غیر اللہ کی قسم اٹھانا:اللہ تعالیٰ کے بغیر قسم اٹھانا مثلاً نبی کے نام پر یا کعبہ کی یا کسی کی زندگی پر قسم اٹھانا یا اپنی شرافت پر یا کسی مخاطب کی نماز پر کا کسی امانت پر یا کسی نبی کی جاہ پر یا کسی کو کہے کہ فلاں کی حق پر یا اپنے والدین کی روح کے ساتھ یا اپنے والدین یا اولاد کے سر پر قسم اٹھانا اور اس طرح مُردوں پر قسم اٹھانا مثلاً عبدالقادر جیلانی یا علی یا بدوی یا حسین،زینب وغیرہ کے نام پر اور کسی کو شرکیہ نام رکھنا بھی حرام ہے مثلاً عبدالرسول،عبدالحسین وغیرہ۔ مخلوق کو اللہ تعالیٰ کے ساتھ الفاظ میں برابر کرنا بغیر اس کے کہ مخلوق کی بھی اس طرح تعظیم کریں جس طرح اللہ تعالیٰ کی کرتا ہے۔فقط الفاظ میں مثلاً یہ کہے کہ اللہ چاہے اور آپ چاہیں۔یا یہ کہے کہ اگر اللہ نہ ہوتا اور تم نہ ہوتے۔کسی کو کہے کہ یہ مسئلہ تمہارے اور اللہ کے اوپر ہے۔اللہ میرے لئے آسمان میں اور آپ میرے لئے زمین میں کافی ہیں۔میرے لئے اللہ اور تم ہو۔یہ تمہارے اور اللہ کی برکت سے ممن ہوا۔میں توکل کرتا ہوں اللہ اور آپ پر۔پناہ مانگتا ہوں اللہ اور آپ کے ساتھ۔اگر فلاں نہیں ہوتا تو ایسا ہوتا۔یہ اللہ اور فلاں کی طرف سے ہے۔میں توکل فلاں آدمی پر کرتا ہوں۔ اللہ کا چہرہ تمہارے اوپر ہو اگر تو کھانا ہمارے ساتھ کھائے یا ہمارے ساتھ
Flag Counter