Maktaba Wahhabi

140 - 171
یہاں ہر روایت اور آیت میں ’’بدن‘‘ کا لفظ آیا ہے جو کہ بالاتفاق اونٹ کے لیے بولا جاتا ہے۔ البتہ گائے کے لیے اس کے لیے اس لفظ کے استعمال میں اختلاف ہے۔ صحیح قول یہی ہے کہ شرعی اعتبار سے گائے بھی مراد ہے۔ 1 1۔ دیکھو: مصنف إبن أبی شیبۃ: ۵؍ ۱۹۲۔ المغنی: ۵؍ ۱۶۷۔ ۳۶۷۔ اسرائیل بن ابو اسحاق کہتے ہیں : ’’میں جری مچھلی لے کر حضرت زید بن علی کے گھر گیا۔ اگلے دن دوپہر کو میری دوبارہ اُن سے ملاقات ہوئی۔ تو فرمایا: یہ مچھلی تو مجھے بہت اچھی لگی، اور مجھے یہ اطلاع ملی ہے کہ کچھ لوگ اسے حرام سمجھتے ہیں ، اور وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم لوگوں نے اسے حرام کہا ہے۔ آگاہ ہو جاؤ1۔ جو کوئی ایسا کہے یا کرے تو اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو، اور تمام لعنت گروں کی لعنت ہو۔‘‘ 1 مصنف إبن أبی شیبۃ: ۸؍ ۲۴۱۔ ۳۶۸۔ حسن بن صالح کہتے ہیں : ’’میں نے جعفر بن محمد سے پوچھا: اے رسول اللہ کی اولاد1۔ جری مچھلی کے بارے میں آپ کی رائے کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: یہ میرا پسندیدہ کھانا ہے، اور بہت کم ہی کوئی وقت آتا ہوگا جب میرے پاس یہ مچھلی نہ ہو۔‘‘ ۳۶۹۔ ابو اسامہ کہتے ہیں : ایک دن اعمش ہمارے پاس تشریف لائے، اور فرمایا: آج میں نے بہت عمدہ کھانا کھایا ہے۔ شیطان کو جب اس کی عمدگی کا پتہ چلا تو اس نے اپنے احمقوں پر اس کو حرام کر دیا، کہتے ہیں : ہم نے پوچھا: اے ابو محمد1۔ وہ ایسی کیا چیز ہے؟ فرمایا: ’’جری مچھلی‘‘ 1 إبیہ أبی شیبۃ: ۲۴۹۶۵۔ اور سنت میں سے یہ بھی ہے کہ: ۳۷۰۔ جن لوگوں کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا شرف حاصل ہوا، اور انہوں نے آپ کے لائے ہوئے پیغام کی تصدیق کی، وہ ان کے امام اور پیشوا ہیں ۔ یہ حضرات اللہ تعالیٰ کے خوف اس کی تعظیم عزت و احترام میں ایک دوسرے پر فضیلت رکھتے ہیں ۔ ان کے
Flag Counter