Maktaba Wahhabi

8 - 171
مصنف کا تعارف اور حالات زندگی نام:.....عبیداللہ بن محمد بن محمد بن حمدان بن عمر بن عیسیٰ بن ابراہیم ابن سعد بن عتبہ بن فرقد، صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم ۔ کنیت:.....ابو عبداللہ، العکبری۔ ’’عکبراء کی طرف نسبت ہے، عکبرا بغداد سے پندرہ میل کے فاصلہ پر دجلہ کے کنارے چھوٹا سا قصبہ ہے۔‘‘ لقب:.....ابن بطہ، بطہ آپ کے ایک دادا کا نام تھا۔ تاریخ پیدائش:.....(۳۰۴ھ) علمی مقام و مرتبہ: ابن بطہ نے ایک صاحب علم اور پابند سنت گھرانے میں تربیت پائی۔ آپ کے والد محترم ایک بڑے عالم اور محدث تھے۔ وہ آپ کے بچپن سے آپ تربیت کا بڑا اہتمام کرتے اور آپ کو احادیث مبارکہ سنایا کرتے، اور دس سال سے کم عمر میں آپ کو حدیث سننے کے لیے بغداد جانے کی اجازت دی۔ علی بن احمد بن البسری کہتے ہیں : ابو عبداللہ ابن بطہ نے کہا: بغداد میں میرے والد صاحب کے کچھ ہم نشین تھے۔ ان میں ایک آدمی ابو بکر نام کا تھا۔ اس نے والد صاحب سے کہا: اپنے بیٹے کو سماعت حدیث کے لیے بغداد بھیجو۔ والد صاحب نے کہا: میرا بیٹا بھی بہت چھوٹا ہے۔ تو اس نے کہا: میں اپنے ساتھ لے کر جاؤں گا وہ مجھے اپنے ساتھ بغداد لے گئے۔ میں ابن منیع کے پاس گیا، آپ کے ہاں علم حدیث کا درس ہوتا تھا۔ اُن میں سے بعض نے مجھ سے کہا: شیخ سے کہیں ، وہ آپ کو اپنی معجم نکال کر دیں ۔ میں نے شیخ کے بیٹے یا نواسے سے
Flag Counter