کھانا ہے جسے(ان)گناہ گاروں کے علاوہ کوئی دوسرانہیں کھائے گا۔‘‘(سورہ حاقہ،آیت نمبر35تا 37)وضاحت :بعض مفسرین کے نزدیک غسلین بھی جہنم کے ایک درخت کا نام ہے۔واللّٰہ اعلم بالصواب!4۔ ذَا غُصَّۃٍحلق میں پھنسنے والا کھانامسئلہ 80: زقوم،ضریع اور غسلین کے علاوہ جہنمیوں کو ایسا زہریلا کانٹے دار اور بدبودارکھانا دیا جائے گا جو ان کے حلق سے پھنس پھنس کر نیچے اترے گا۔﴿ اِنَّ لَدَیْنَا اَنْکَالاً وَّجَحِیْمًا ، وَّطَعَامًا ذَا غُصَّۃٍ وَّعَذَابًا اَلِیْمًا ، ﴾(13۔12:73)’’ہمارے پاس (جہنمیوں کے لئے)بھاری بیڑیاں اور بھڑکتی ہوئی آگ ہے حلق میں پھنسنے والا کھانا اور دردناک عذاب ہے۔‘‘(سورہ مزمل،آیت 12تا13)٭٭٭(ب) شَرَابُ اَہْلِ النَّارِجہنمیوں کے مشروباتمسئلہ 81: جہنمیوں کو پینے کے لئے درج ذیل پانچ قسم کے مشروبات دیئے جائیں گے۔1۔مَآئٌ حَمِیْمٌ… کھولتاہواپانی2۔مَآئٌ صَدِیْدٌ… زخموں سے بہنے والی پیپ اور خون3۔مَآئٌ کَالْمُہْلِ… تیل کی تلچھٹ جیسا کھولتا ہواپانی