Maktaba Wahhabi

196 - 219
مسئلہ 304: ہر مسلمان مرد،عورت کو آگ سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے۔ عَنْ عَدِیِّ بْنِ حَاتِمٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ : ذَکَرَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم اَلنَّارَ فَاَعْرَضَ وَ اَشَاحَ ، ثُمَّ قَالَ (( اتَّقُوا النَّار))ثُمَّ اَعْرَضَ وَ اَشَاحَ ، حَتّٰی ظَنَنَّا اَنَّہٗ کَاَنَّمَا یَنْظُرُ اِلَیْھَا ثُمَّ قَالَ (( اتَّقُوا النَّارَ وَ لَوْ بِشِقِّ تَمْرَۃً فَمَنْ لَمْ یَجِدْ فَبِکَلِمَۃٍ طَیِّبَۃٍ)) ۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آگ کا ذکر فرمایا اور اپنا چہرہ مبارک دوسری طرف پھیر لیا آپ نے اپنا چہرہ مبارک بہت زیادہ پھیرا اور فرمایا’’ (اے لوگو!)آگ سے بچو۔‘‘ (یہ ارشاد فرما کر)آپ نے دوبارہ اپنا چہرہ مبارک پھیر لیا،بہت زیادہ پھیراحتی کہ ہم نے گمان کیا گویا آپ صلی اللہ علیہ وسلم آگ کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’ (لوگو)!آگ سے بچو خواہ کھجور کا ایک ٹکڑا ہی صدقہ کرکے بچو،جو شخص (صدقہ کرنے کے لئے)کھجور کا ٹکڑا بھی نہ پائے وہ اچھی بات کہہ کرہی اپنے آپ کو جہنم کی آگ سے بچائے۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے مسئلہ305: ’’لوگو!جہنم کی آگ سے دور رہو‘‘ ، ’’لوگو!جہنم کی آگ سے دور رہو۔‘‘ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم (( مَثَلِیْ کَمَثَلِ رَجُلٍ اِسْتَوْقَدَ نَارًا فَلَمَّا اَضَائَ تْ مَا حَوْلَھَا جَعَلَ الْفَرَاشُ وَ ھٰذِہِ الدَّوَابُّ الَّتِیْ فِی النَّارِ یَقَعْنَ فِیْھَا، وَ جَعَلَ یَحْجُزُھُنَّ وَ یَغْلِبْنَہٗ فَیَتَقَحَّمْنَ فِیْھَا قَالَ فَذٰلِکُمْ مَثَلِیْ وَ مَثَلُکُمْ اَنَا اَخِذٌ بِحُجَزِکُمْ عَنِ النَّارِ ھَلُمَّ عَنِ النَّارِ ھَلُمَّ عَنِ النَّارِ فَتَغْلِبُوْنِیْ تَقَحَّمُوْنَ فِیْھَ صلی اللّٰہ علیہ وسلم )) ۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ [2] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’میری مثال اس شخص کی سی ہے جس نے آگ جلائی پھر جب اس کے گرد روشنی ہوگئی تو پتنگے اور کیڑے جو آگ پر (مرے پڑتے ہیں)آگ میں گرنے لگے اور وہ شخص ان کو روکنے لگا لیکن پتنگے اس پر غالب آگئے اور آگ میں گرتے چلے گئے یہی میری اور تمہاری مثال ہے میں کمر سے پکڑ پکڑ کر تمہیں جہنم سے بچا رہا ہوں اور آواز دے رہاہوں (لوگو)!آگ سے دور رہو، (لوگو)! آگ سے دور رہو،لیکن تم مجھ پر غالب آگئے اور آگ میں چلے گئے۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے
Flag Counter