﴿ وَیَوْمَ الْقِیَامَۃِ تَرَی الَّذِیْنَ کَذَبُوْا عَلَی اللّٰہِ وُجُوْہُہُمْ مُّسْوَدَّۃٌ اَلَیْسَ فِیْ جَہَنَّمَ مَثْوَی لِّلْمُتَکَبِّرِیْنَ ، ﴾(60:39)’’جن لوگوں نے اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھا ہے ان کے چہرے قیامت کے روز کالے ہوں گے کیا جہنم میں متکبروں کے لئے کافی جگہ نہیں ہے؟‘‘(سورہ زمر،آیت نمبر60)مسئلہ 130: بعض کافروں کے چہرے غبار آلود ہوں گے۔﴿ وَوُجُوْہٌ یَّوْمَئِذٍ عَلَیْہَا غَبَرَۃٌ ، تَرْہَقُہَا قَتَرَۃٌ ، اُوْلٰٓئِکَ ہُمُ الْکَفَرَۃُ الْفَجَرَۃُ ، ﴾ (42۔40:80)’’اس روز کچھ چہروں پر خاک اڑ رہی ہو گی اور سیاہی چھائی ہوئی ہوگی وہ یہی کافر اور فاجر لوگ ہوں گے۔‘‘(سورہ عبس،آیت نمبر40تا42)مسئلہ 131: بعض کافروں کو پیشانی کے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا جائے گا۔﴿ کَلاَّ لَئِنْ لَّمْ یَنْتَہِ لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِیَۃِ ، نَاصِیَۃٍ کَاذِبَۃٍ خَاطِئَۃٍ ، ﴾(16۔15:96)’’ہر گز نہیں!اگر وہ باز نہ آیا تو ہم اس کی پیشانی کے بال پکڑ کرگھسیٹیں گے وہ پیشانی جو جھوٹی اور سخت خطاکار ہے۔‘‘(سورہ علق،آیت نمبر15تا16)مسئلہ 132: بعض کافروں کو جہنم میں منہ کے بل گھسیٹا جائے گا۔وضاحت :آیت مسئلہ نمبر135کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔٭٭٭