ہٰذِہِ النَّارُ الَّتِیْ کُنْتُمْ بِہَا تُکَذِّبُوْنَ !
یہ ہے وہ آگ ، جسے تم لوگ جھٹلایا کرتے تھے
اے دنیا بھر کے لوگو!
میری بات ذرا غور سے سنو!
یہ چودہ سوسال پہلے کی بات ہے:
غیب کی خبریں لانے اور بتانے والوں میں سے ایک، جو اپنے شہر کے لوگوں میں صادق اور امین کے لقب سے مشہور تھا، یہ خبر لایا کہ !
’’میں نے آگ دیکھی ہے ۔‘‘
جہنم کی آگ، دہکتی ہوئی ، بھڑکتی ہوئی،
شعلے اگلتی ہوئی اور جسم و جاں سے چمٹ جانے والی آگ !
دنیا کی آگ سے انہتر درجے زیادہ گرم!
اور اس میں داخل ہونے والو ں کے لئے
آگ کے لباس ہیں، آگ کے بستر ہیں، آگ کے سائبان ہیں ، آگ کی چھتریاں ہیں ، آگ کی بھاری بیڑیاں اور آگ کی بوجھل زنجیریں ہیں، آگ میں تپائے اوردھکائے ہوئے لوہے کے کروڑوں ٹن وزنی ہتھوڑے اور گُرز ہیں، آگ
|