Maktaba Wahhabi

90 - 277
اِنْ کَانُوْا مُؤْمِنِیْنَ} [التوبۃ 62] ’’تمھارے لیے اللہ کی قسم کھاتے ہیں، تاکہ تمھیں خوش کریں، حالانکہ اللہ اور اس کا رسول زیادہ حق دار ہے کہ وہ اسے خوش کریں، اگر وہ مومن ہیں۔‘‘ علامہ طبری رحمۃ اللہ علیہ فر ماتے ہیں: ’’ اللہ سبحانہ وتعالیٰ اہل ایمان سے اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمارہے ہیں:اے مؤمنو! یہ منافقین اللہ تعالیٰ کے نام پر قسم اٹھاتے ہیں تاکہ اس مسئلہ میں آپ کو راضی کرلیں جو آپ تک باتیں پہنچی ہیں کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بابت ایذا رسانی کی باتیں کرتے تھے؛ آپ پر طعن کرتے اور عیب نکالتے۔یہ اندر سے بالکل تمہارے خلاف کافروں کے ساتھ ہیں۔ اور پھر جھوٹی قسمیں اٹھاتے ہیں کہ انہوں نے ایسی کوئی بات نہیں کہی؛ اور وہ بھی تمہارے دین پر ہیں؛ اور دشمن کے خلاف تمہارے ساتھ ہیں اوران کا مقصد تو صرف اتناہی ہے کہ تمہیں راضی رکھیں۔ اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں: {وَ اللّٰہُ وَ رَسُوْلُہٗٓ اَحَقُّ اَنْ یُّرْضُوْہُ} [التوبۃ 62] ’’حالانکہ اللہ اور اس کا رسول زیادہ حق دار ہے کہ وہ انہیں خوش کریں۔‘‘ کہ جو کچھ انہوں نے کہا ہے اس سے توبہ کرکے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں رجوع کریں۔ اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں: { اِنْ کَانُوْا مُؤْمِنِیْنَ}’’اگر وہ مومن ہیں۔‘‘ یعنی اس کی توحید کی تصدیق اور اقرار کرتے ہو اور اس کے وعدہ و وعید پر ایمان رکھتے ہو۔ یہی باتیں جو ہم نے بیان کی ہیں؛ ہم سے پہلے مفسرین نے کہی ہیں ان کے اقوال میں سے: بشر کہتے ہیں: ہم سے یزید نے کہا؛ ان سے سعید نے ؛ اوروہ قتادہ سے اس آیت کی تفسیر میں روایت کرتے ہیں:
Flag Counter