Maktaba Wahhabi

234 - 336
رَسُولٍ كَرِيمٍ (40) وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ قَلِيلًا مَا تُؤْمِنُونَ (41) وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ قَلِيلًا مَا تَذَكَّرُونَ (42) تَنْزِيلٌ مِنْ رَبِّ الْعَالَمِينَ (43) وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْأَقَاوِيلِ (44) لَأَخَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِينِ (45) ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِينَ (46) فَمَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ عَنْهُ حَاجِزِينَ (47) وَإِنَّهُ لَتَذْكِرَةٌ لِلْمُتَّقِينَ (48) وَإِنَّا لَنَعْلَمُ أَنَّ مِنْكُمْ مُكَذِّبِينَ (49) وَإِنَّهُ لَحَسْرَةٌ عَلَى الْكَافِرِينَ (50) وَإِنَّهُ لَحَقُّ الْيَقِينِ (الحاقۃ:۳۸۔ ۵۱) ’’پس مجھے قسم ہے ان چیزوں کی جنہیں تم دیکھتے ہو ، اور ان چیزوں کی جنہیں تم نہیں دیکھتے کہ بے شک یہ (قران) بزرگ رسول کا قول ہے۔ یہ کسی شاعر کا قول نہیں ، افسوس تم لوگ بہت ہی کم یقین کرتے ہو اور نہ کسی کاہن کا قول ہے، افسوس بہت کم نصیحت لے رہے ہو۔ یہ تو رب العالمین کا اتارا ہوا ہے ، اور اگر یہ ہم پر کوئی بھی بات بنا لیتا تو البتہ ہم اس داہنا ہاتھ پکڑ لیتے ، پھر اس کی شہ رگ کاٹ دیتے ، پھر تم میں سے کوئی بھی مجھے اس سے روکنے والا نہ ہوتا۔ یقینا یہ قرآن پرہیزگاروں کے لیے نصیحت ہے ، ہمیں پوری طرح معلوم ہے کہ تم میں سے بعض اس کے جھٹلانے والے ہیں۔ بیشک (یہ جھٹلانا) کافروں پر حسرت ہے اور اس میں کوئی شک وشبہ نہیں کہ یہ یقینا بر حق ہے ۔ ‘‘ اور فرمایا: (فَذَكِّرْ فَمَا أَنْتَ بِنِعْمَتِ رَبِّكَ بِكَاهِنٍ وَلَا مَجْنُونٍ -أَمْ يَقُولُونَ شَاعِرٌ نَتَرَبَّصُ بِهِ رَيْبَ الْمَنُونِ (30) قُلْ تَرَبَّصُوا فَإِنِّي مَعَكُمْ مِنَ الْمُتَرَبِّصِينَ- أَمْ تَأْمُرُهُمْ أَحْلَامُهُمْ بِهَذَا أَمْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُونَ (32) أَمْ يَقُولُونَ تَقَوَّلَهُ بَلْ لَا يُؤْمِنُونَ (33) فَلْيَأْتُوا بِحَدِيثٍ مِثْلِهِ إِنْ كَانُوا صَادِقِينَ) (الطور:۲۹۔ ۳۴) ’’ تو آپ سمجھاتے رہیں کیوں کہ آپ اپنے رب کے فضل سے نہ تو کاہن ہیں نہ
Flag Counter